محسن نقوی کا سائبر کرائم کے خلاف بڑا اقدام، این سی سی آئی اے کے افسران کو چین میں کیا تربیت دی جائے گی؟

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد شعیب خان نے کہا ہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تربیتی پروگرام جاری ہیں جبکہ وہ خود بھی تربیت کے سلسلے میں چین جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب خان نے کہا کہ بین الاقوامی تربیت کا مقصد سائبر کرائم کی تحقیقات میں مہارت بڑھانا، دوسرے ممالک کے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اور ان کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کی سائبر پولیس کس طرح کام کرتی ہے، بین الاقوامی سطح پر رابطہ کاری اور نیٹ ورکنگ کیسے کی جاتی ہے اور پاکستان میں سائبر کرائم کی تحقیقات کے نظام کو مزید مؤثر کیسے بنایا جاسکتا ہے، یہ تربیتی پروگراموں کے اہم پہلو ہیں۔

شعیب خان نے بتایا کہ میں بھی تربیت کے لیے چین جا رہا ہوں تاکہ اس شعبے میں مزید مہارت حاصل کی جاسکے اور دوسرے ممالک کے اداروں کے ساتھ کام کرنے کے طریقۂ کار کو بہتر طور پر سمجھا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این سی سی آئی اے کے افسران کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مقامی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ بین الاقوامی تربیتی پروگراموں کے ذریعے انہیں جدید طریقۂ تفتیش اور دوسرے ممالک کے تجربات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

شعیب خان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں سائبر کرائم سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانا اور بدلتے ہوئے ڈیجیٹل جرائم کی تحقیقات کے لیے افسران کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ

Read More

ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلیٹی میں تاریخی 3 فیصد کمی کا خیرمقدم

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے بینکاری شعبے کے

Read More

TECHNOLOGY

آپ موبائل اور ٹیبلٹ پر 5Gکیسے آن کرسکتے ہیں؟

دنیا بھر میں جہاں 5G ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے، وہیں صارفین کی بڑی

Read More

انسانوں کی ضرورت ختم، کلاڈ اے آئی خود فیصلے کرنے لگا

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس نے مشینوں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.