کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 3 ڈی ایس پیز معطل، 7 کو سزائیں

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور سرکاری امور میں غفلت ثابت ہونے پر 10 ڈی ایس پیز کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 3 افسران کو معطل اور دیگر 7 کو مختلف سزائیں سنا دی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیرِ صدارت منعقدہ اردل رومز میں افسران کے خلاف الزامات کا جائزہ لینے کے بعد سزاؤں کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک ڈی ایس پی کو عہدے میں تنزلی کرکے سینئر ٹریفک وارڈن بنا دیا گیا جب کہ 2 افسران کی تنخواہوں میں 3 سال کے لیے 3 مراحل میں کٹوتی کی سزا سنائی گئی۔

ترجمان کے مطابق 2 ڈی ایس پیز کے سالانہ انکریمنٹ منسوخ کرنے کی سزا بھی دی گئی جب کہ دیگر 2 افسران کو معمولی نوعیت کی محکمانہ سزائیں سنائی گئیں۔ اس طرح 3 افسران کی معطلی سمیت مجموعی طور پر 10 ڈی ایس پیز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واضح کیا کہ پولیس میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے اور محکمانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس میں محکمانہ احتساب کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اس سے قبل بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے مطابق محکمہ جاتی کارروائیوں میں اندرونی احتساب کی شاخ کو مزید مؤثر اور بااختیار بنانے پر بھی کام کیا جارہا ہے تاکہ بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور محکمہ میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 100 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت میں اچانک

Read More

سپریم کورٹ کی ہدایات پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ سے 1 ارب کی عمارت واگزار

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ

Read More

TECHNOLOGY

انسان ایک مصنوعی دنیا میں رہ رہے ہیں، سائنسدان کا حیران کن دعویٰ

کئی دہائیوں سے سائنسدان اور فلسفی ایک اہم سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.