چین میں مصنوعی ذہانت کے انجینیئرز کی طلب میں 1523 فیصد اضافہ

چین میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے انجینیئرز کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جہاں رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران ایک خاص شعبے کے انجینیئرز کی آسامیوں میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1523 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بائٹ ڈانس، ٹینسنٹ اور علی بابا ایسے انجینیئرز کی بھرتی کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں جو صارفین اور کاروباری اداروں کی ضروریات کے مطابق اے آئی ایپلی کیشنز تیار کرکے انہیں عملی طور پر نافذ کرسکیں۔ انہیں ’فارورڈ ڈیپلائڈ انجینیئرز‘ کہا جاتا ہے۔

پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم مائی مائی کے مطابق ان انجینیئرز کی آسامیوں میں اضافہ اے آئی سے متعلق تکنیکی ملازمتوں میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بائٹ ڈانس نے ایک آسامی کے لیے ماہانہ 65 ہزار یوآن تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔ سال میں 15 ماہ کی تنخواہ کے حساب سے یہ رقم 9 لاکھ 75 ہزار یوآن بنتی ہے۔ دیگر کمپنیوں میں بھی ان ملازمتوں کے لیے مختلف تنخواہیں پیش کی جارہی ہیں۔ اینٹ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں ماہانہ 40 ہزار سے 60 ہزار یوآن، ٹینسنٹ میں 30 ہزار سے 60 ہزار یوآن، جبکہ علی بابا کلاؤڈ میں بعض متعلقہ آسامیوں کی ماہانہ تنخواہ 50 ہزار یوآن تک بتائی گئی ہے۔

تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تنخواہیں ملازمتوں کے اشتہارات میں دی گئی پیشکشیں ہیں اور انہیں چین میں ان عہدوں کی عمومی تنخواہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ اے آئی کمپنیوں میں کام کرنے والے ماہرین کے مطابق بیشتر آسامیوں کی تنخواہیں اس سے کم ہیں اور کمپنیوں کو ایسے افراد درکار ہیں جو اے آئی ایجنٹس سمیت مختلف ٹیکنالوجیز استعمال کرکے مکمل حل تیار کرسکیں۔

چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اگست کے اواخر میں کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ صارفین کے اداروں میں کام کرنے کے لیے انجینیئرز کی ٹیمیں تعینات کریں۔ وزارت نے جامعات پر بھی زور دیا کہ وہ اس شعبے کے لیے مزید ماہرین تیار کریں۔

دوسری جانب امریکی کمپنی اینتھروپک نے بھی 2027 کے اختتام تک 10 ہزار فارورڈ ڈیپلائڈ انجینیئرز کو تربیت دینے کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی نئی ٹیکنالوجی کتابیں پڑھنے کے انداز میں بڑی

Read More

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں

Read More

TECHNOLOGY

میٹا نے 7 لاکھ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ وجہ بتائے بغیر ڈیلیٹ کردیے

سوشل میڈیا کی معروف کمپنی میٹا نے آسٹریلیا میں 7 لاکھ 56 ہزار سے زائد

Read More

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ روز 14 اگست کے موقع پر پاکستان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.