خودکشی روکنے کے لیے بھارتی یونیورسٹی کا انوکھا اقدام، ہاسٹلز میں ’اینٹی سوسائیڈ پنکھے‘ نصب

بھارتی ریاست گجرات کی ویر نرمد ساؤتھ گجرات یونیورسٹی نے طلبہ کی خودکشی کے خطرات کم کرنے کے لیے ہاسٹلز کے کمروں میں 354 خصوصی پنکھے نصب کر دیے ہیں۔

بھارتی شہر سورت میں قائم یونیورسٹی کے مطابق، ان پنکھوں میں اسپرنگ پر مبنی حفاظتی نظام نصب کیا گیا ہے جو مقررہ حد سے زیادہ وزن پڑنے پر فعال ہو جاتا ہے۔ اس نظام کا مقصد پنکھے کو وزن برداشت کرنے سے روکنا اور خودکشی کے خطرے کو کم کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہر پنکھے کی قیمت تقریباً 1,500 بھارتی روپے ہے جبکہ 354 پنکھوں کی تنصیب پر مجموعی طور پر تقریباً 5 لاکھ 31 ہزار روپے لاگت آئی ہے۔ اس اقدام کو گجرات میں اپنی نوعیت کی پہلی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر کشور سنگھ چاودا کے مطابق پنکھے پر 10 کلوگرام سے زیادہ وزن پڑنے کی صورت میں اسپرنگ میکانزم فوری طور پر فعال ہو جاتا ہے بجلی کی فراہمی منقطع ہو جاتی ہے اور پنکھا نیچے آ جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ہاسٹل میں اس نظام کا عملی مظاہرہ بھی کیا جس کے دوران وزن پڑنے پر حفاظتی میکانزم فعال ہو گیا۔

پنکھوں کی تنصیب کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آئے ہیں۔ بعض افراد نے اسے طلبہ کے تحفظ کے لیے ایک عملی قدم قرار دیا جبکہ دوسروں نے سوال اٹھایا کہ آیا صرف پنکھے تبدیل کرنے سے خودکشی کے بنیادی اسباب کا خاتمہ ممکن ہے۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ دوسرے ممالک میں طلبہ کا ذہنی دباؤ کم کرنے پر توجہ دی جاتی ہے جبکہ بھارت میں خودکشی سے بچاؤ کے لیے خصوصی پنکھے نصب کیے جا رہے ہیں۔

بعض صارفین نے ہاسٹلز میں چھت کے پنکھوں کی جگہ میز یا اسٹینڈ والے پنکھے استعمال کرنے کی تجویز بھی دی۔ دیگر افراد کا کہنا تھا کہ اگر طلبہ کو درپیش تعلیمی دباؤ، مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال اور ذہنی صحت کے مسائل برقرار رہیں تو صرف حفاظتی آلات تبدیل کرنا کافی نہیں ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنے والا ’سیریل ریپسٹ‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں

Read More

کراچی والے ہوجائیں تیار! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے

Read More

TECHNOLOGY

روس میں واٹس ایپ پر پابندی، صارفین کو سرکاری میسجنگ ایپ استعمال کرنے کی ہدایت

روس نے میسجنگ سروس واٹس ایپ کو مبینہ قانونی خلاف ورزیوں کے باعث بلاک کر

Read More

واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ ’’کلوز فرینڈ‘‘ فیچر سامنے آگیا

واٹس ایپ جلد ہی انسٹاگرام طرز کا نیا ’کلوز فرینڈز‘فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.