گوادر: تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، جب کہ دیگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، جب کہ دیگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی۔ اس دوران مزید تین دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔

دوسری جانب، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور حملے کی کوشش میں گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے، جہاں چار دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی او سی خود سیکیورٹی آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں، کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش کالعدم عناصر سے منسوب ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے، جو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.