مریخ پر 10 لاکھ لوگ؟ نوبل انعام یافتہ نے ایلون مسک کا خواب زمین پر پٹخ دیا

برسوں سے ایلون مسک یہ نظریہ پیش کرتے آئے ہیں کہ انسانی شعور کو وسعت دینے اور مریخ پر کالونی بسانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے خیال میں انسان ایک بین السیاروی مخلوق ہے۔

اب 100 سال کے اندر سرخ سیارے پر کالونی بسانے کے مسک کے منصوبے کو نوبل انعام یافتہ خلاباز پروفیسر میشل مایور نے چیلنج کیا ہے جنہوں نے سورج جیسے ستارے کے گرد گردش کرنے والا پہلا سیارہ 51 پیگاسائی بی مشترکہ طور پر دریافت کیا تھا۔

مایور کے مطابق مسک کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ 10 لاکھ لوگ مریخ پر جا کر وہاں رہ سکتے ہیں۔ ٹینیرف میں اسٹارمس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نے کہا کہ مریخ کے ماحولیاتی حالات انسانی بقا کے لیے سازگار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریخ پر دباؤ زمین کی فضا کا تقریباً 100واں حصہ ہے۔ وہاں کاربن ڈائی آکسائیڈ، آرگون ہے لیکن آکسیجن نہیں ہے اس لیے یہ انسان کے لیے بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوسط درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 140 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاں تیز گرد آلود ہوائیں ہیں، کاسمک ریڈی ایشن ہے اور مٹی زراعت کے لیے موزوں نہیں ہے۔ یہ زہریلی ہے اس فلم کے برعکس جس میں وہ سلاد اگاتا ہے۔

پروفیسر میشل مایور نے کہا کہ لہٰذا وہاں آباد ہونے کے لیے لوگوں کو دباؤ والے ڈھانچوں میں رہنا پڑے گا یا تو پھر سردی اور تابکاری سے خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے گنبدوں میں یا زیر زمین رہنا ہوگا۔

اس لیے مایور نے مریخ پر لوگوں کو منتقل کرنے کے مسک کے خواب پر سوال اٹھایا کہ کیا آپ واقعی یقین رکھتے ہیں کہ ہم اگلی صدی میں 10 لاکھ لوگوں کو منتقل کر دیں گے؟ نہیں۔

نوبل انعام یافتہ کے مطابق، انسان کبھی بھی ایسی دنیا کو آباد نہیں کر پائیں گے کیونکہ ہمیں فزکس کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔ انہوں نے انسانوں پر زور دیا کہ وہ زمین کا خیال رکھیں کیوں کہ کوئی اور سیارہ انسانیت کے لیے ’لائف بوٹ‘ فراہم نہیں کر سکتا۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں

Read More

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

TECHNOLOGY

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ روز 14 اگست کے موقع پر پاکستان

Read More

تائیوان پر اے آئی سائبر حملہ، سرکاری ادارے نشانہ بن گئے

تائیوان نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ اس کی سرکاری ایجنسیوں کو بیرونِ ملک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.