ایران نے تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں، جنگ کے اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں: محسن رضائی

ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کا خمیازہ امریکا کو بھگتنا ہوگا، نئی جنگ مسلط کی گئی تو پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔

سربراہ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں نئی جنگ کی صورت میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں دس گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، تاہم اگر جنگ شروع کی گئی تو ایران کے پاس مسلسل جوابی حملے کرنے کے لیے ضروری وسائل موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ابھی اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال نہیں کیں اور وہ جنگ کے اگلے مرحلے کے لیے بھی تیار ہے۔

محسن رضائی کے مطابق امریکا کو ایران کے خلاف کسی بھی نئی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے اور ایران اس کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ دے گا۔

محسن رضائی نے الزام عائد کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے سے متعلق ایران کی تجویز کو التوا میں ڈال دیا ہے، جس کے باعث مذاکرات رک گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی واضح اور عملی منصوبہ موجود نہیں، اور یہی صورت حال سفارتی تعطل کا سبب بنی ہے۔

ایرانی عہدیدار نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں بلکہ سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، تاہم اگر اس کے خلاف نئی جنگ شروع کی گئی تو وہ بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

محسن رضائی نے امریکی فوجیوں کی ممکنہ ہلاکتوں میں دس گنا اضافے سے متعلق بیان دے کر واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

گرمی سے نجات، بجلی کا خرچ بھی کم! گھر ٹھنڈا رکھنے کے آسان طریقے

شدید گرمی اور بڑھتے ہوئے بجلی کے بل آج ہر گھر کی بڑی پریشانی بن

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی نے نوجوانوں کے لیے زیادہ محفوظ چیٹ جی پی ٹی متعارف کرا دیا

امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے منگل کو نوجوانوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی

Read More

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.