ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون ڈیو کی فروخت جمعے سے شروع، اسٹورز پر محدود تعداد میں دستیاب ہوگا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ‘آئی فون ڈیو’ جمعے سے اسٹورز پر خریداری کے لیے محدود تعداد میں دستیاب ہوگا، جبکہ آن لائن آرڈرز چند منٹوں میں فروخت ہونے کے بعد بعض صارفین کو فون کی فراہمی کے لیے جنوری تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل نے بدھ کو بتایا کہ کمپنی کے اسٹورز پر آنے والے صارفین کو نیا آئی فون ڈیو دیکھنے اور خریدنے کا موقع ملے گا، تاہم اس کی دستیابی مختلف ممالک میں مختلف ہوگی۔

ایپل نے ستمبر میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرایا تھا۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ یہ فون فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی محدود مگر مہنگی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرسکتا ہے، جہاں سام سنگ الیکٹرانکس اور ہواوے جیسی کمپنیاں پہلے ہی اپنی مصنوعات فروخت کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون ڈیو کی تیاری عام آئی فونز کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ہے۔ اس کے قبضے والے حصے کو اس طرح تیار کرنا ضروری ہے کہ فون بار بار کھولنے اور بند کرنے کے باوجود مؤثر طریقے سے کام کرسکے۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں ایپل کو اس فون کی بڑے پیمانے پر تیاری کی صلاحیت بڑھانے میں وقت لگ سکتا ہے۔

ایپل کے مطابق امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، میکسیکو اور برطانیہ سمیت یورپ کے بیشتر حصوں میں آن لائن آرڈرز کی وصولی اور محدود تعداد میں براہ راست اسٹورز سے خریداری کی سہولت دستیاب ہوگی۔

تاہم چین، فرانس، ہانگ کانگ، بھارت، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض مارکیٹوں میں صرف وہ صارفین فون حاصل کرسکیں گے جنہوں نے پہلے ہی آن لائن آرڈر دیا ہوگا۔

ایپل کے مطابق چین کے زیر انتظام جزیرے مکاؤ میں صارفین اسٹورز پر جا کر بھی محدود تعداد میں آئی فون ڈیو خرید سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نئی ڈیوائس کو جلد از جلد صارفین تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے، تاہم ابتدائی مرحلے میں محدود دستیابی کے باعث تمام خریداروں کو فوری طور پر فون ملنا ممکن نہیں ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک

Read More

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں

Read More

TECHNOLOGY

نجی زندگی خطرے میں، چیٹ جی پی ٹی صارف کی خفیہ پروفائلز بنانے لگا

اوپن اے آئی کی ایک سابق محقق زوئی ہٹزِگ نے کمپنی چھوڑتے ہوئے خبردار کیا

Read More

روس میں واٹس ایپ پر پابندی، صارفین کو سرکاری میسجنگ ایپ استعمال کرنے کی ہدایت

روس نے میسجنگ سروس واٹس ایپ کو مبینہ قانونی خلاف ورزیوں کے باعث بلاک کر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.