سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، پاکستانی شہری سمیت 10 زخمی

سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔

سعودی وزارت توانائی اور سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بدھ کی صبح سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ کی ایک تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون کو فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا، جس کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے 2 غیر ملکی شہری جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک فلپائنی اور ایک نیپالی شہری شامل ہیں، جبکہ ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری زخمی ہوئے۔

ڈرون کا ملبہ گرنے کے باعث آئل فیلڈ کے باہر کھڑی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ جل کر تباہ ہوگئی، تاہم تیل کی پیداوار متاثر نہیں ہوئی۔

دوسری جانب دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی حکام کے مطابق حملوں کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027

Read More

کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے اپنے مختصر دورانیے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.