ملتان: 15 سالہ یتیم لڑکے کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں مبینہ طور پر جبری مشقت سے انکار پر 15 سالہ یتیم لڑکے وسیم عباس کو کار کے نیچے کچل کر قتل کرنے والا مرکزی ملزم توقیر نذیر بہاولپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عدالتی ریمانڈ کے دوران فرار ہونے والا ملزم ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا، جبکہ اس کا نامعلوم ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم توقیر کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، جہاں سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

پولیس نے بہاولپور کے ناردرن بائی پاس پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں توقیر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت میں پیشی کے دوران شدید عوامی اشتعال اور وکلاء کی جانب سے بھی ملزم پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔

منگل کو ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15 سالہ یتیم لڑکے وسیم عباس کو کام چھوڑ کر جانے اور جبری مشقت سے انکار پر تیز رفتار گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا گیا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، جبکہ مقتول کی نمازِ جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقے مظفرگڑھ میں ادا کی گئی تھی جہاں ورثا اور فلاحی ادارے کی جانب سے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کے فرار اور اس کے مبینہ ساتھی کی تلاش کے لیے مختلف زاویوں سے مزید تفتیش اور کارروائی جاری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مونال، نسلہ اور بھٹو کی پھانسی: سپریم کورٹ کے وہ فیصلے جو وقت کے ساتھ بدل گئے

وفاقی آئینی عدالت نے رواں ماہ دو انتہائی ہائی پروفائل مقدمات میں سپریم کورٹ کے

Read More

150 تولے سونا اور لاکھوں کی نقدی؛ کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت  یا اے آئی کی دنیا میں اس ہفتے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا

Read More

ایپل کے نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آخری مرحلے میں داخل

ایپل نے اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن جاری کر دیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.