لائکس اور فالوورز کی دوڑ: ڈیجیٹل موازنہ کیسے انسانوں کا ذہنی سکون چھین رہا ہے؟

ماہرینِ ابلاغیات اور ذہنی صحت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا روزمرہ کی زندگی کو ایک خاموش مقابلے کے میدان میں تبدیل کر رہا ہے، جہاں مسلسل موازنے اور غیر حقیقت پسندانہ توقعات کے باعث عدم تحفظ، عدم اطمینان اور احساسِ کمتری تیزی سے پروان چڑھ رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لامتناہی اسکرولنگ (سکرین کو مسلسل اوپر نیچے کرنے) کی یہ ثقافت جدید زندگی کا گہرا حصہ بن چکی ہے۔ اس کے ذریعے صارفین کو انتہائی نفاست سے تیار کردہ (کیوریٹڈ) طرزِ زندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کا حقیقت سے اکثر دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا، مگر یہ عمل کامیابی، خوشی اور ذاتی قدر و قیمت کے بارے میں ہمارے تصورات کو خاموشی سے بدل رہا ہے۔

اس کلچر پر تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے لوگوں کے کامیابی اور اطمینان کو جانچنے کے پیمانے کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بظاہر پرفیکٹ آن لائن زندگیوں سے مسلسل واسطہ پڑنا غیر کہے موازنے کو ہوا دیتا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے افراد اپنے حالات سے کم مطمئن نظر آتے ہیں۔

ان خدشات کی تائید کرتے ہوئے بعض صارفین کا کہنا ہےکہ صارفین اکثر اس حقیقت کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ سوشل میڈیا لوگوں کی زندگیوں کی مکمل تصویر پیش کرنے کے بجائے اس کا صرف ایک منتخب اور ترمیم شدہ رخ سامنے لاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ غیر حقیقت پسندانہ معیارات سے اپنا موازنہ کرنے لگتے ہیں، جو غیر ضروری مایوسی اور احساسِ کمتری کا باعث بنتا ہے۔

ماہرِین ابلاغیات نے مشاہدہ کیا کہ لائکس، فالوورز اور آن لائن مصروفیت تیزی سے ذاتی طمانیت کے حقیقی پیمانوں کی جگہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تراش خراش کر ڈالی جانے والی پوسٹس کا مسلسل سامنا بے عیب زندگیوں کا ایک فریب پیدا کرتا ہے، جو صارفین کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا موازنہ دوسروں کی مرضی کے مطابق تیار کردہ نمایاں اور بہترین لمحوں سے کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث

Read More

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.