فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پُرتشدد ہنگاموں اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد پولیس نے 2 علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پابندیوں کا اطلاق پلیس دے لا ریپبلک اور تجارتی علاقے لے آل پر کیا گیا، جہاں حالیہ بدامنی کے دوران سرکاری عمارتوں اور کاروباری مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس کے اعلان کے مطابق پابندی پیر کی رات 11 بجے سے منگل کی صبح 6 بجے تک مؤثر تھی، جبکہ رات 8 بجے سے اجتماعات اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کی گئی۔
فرانسیسی وزیراعظم سباسٹین لیکورنو نے مزید بدامنی روکنے کے لیے محدود اور مخصوص علاقوں میں کرفیو کی حمایت کی تھی۔



































