ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی پہلی تصویر منظرعام پر

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی پہلی تصویر سامنے آ گئی ہے، جبکہ ممبئی پولیس نے حملے میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔

ممبئی کے علاقے جوہو میں اتوار کی شام پیش آنے والے اس واقعے کے بعد پولیس اور کرائم برانچ کی متعدد ٹیمیں ملزمان کی تلاش اور ان کے متحرک نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹائیگر شروف فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد واپس روانہ ہو رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت 36 سالہ اداکار بالکل محفوظ رہے، تاہم گاڑی شفٹ کرنے کے دوران ان کے ہاتھ پر بارود سے معمولی جلنے کا نشان آیا ہے جبکہ ان کا ڈرائیور فردوس اور ایک آٹو رکشہ ڈرائیور چوہان فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔

موقعِ واردات کے قریب سے حاصل کی جانے والی تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو اہم ملزمان کو سفید شرٹس میں دیکھا جا سکتا ہے، جن میں سے ایک نے سیاہ رنگ کی کیپ پہن رکھی ہے۔

پولیس حکام اور سیکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کے مطابق واقعے میں کل تین افراد ملوث تھے، جن میں سے دو نے گولیاں چلائیں جبکہ تیسرا ملزم موٹر سائیکل اسٹارٹ کیے ان کا انتظار کر رہا تھا۔

فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔

بعد ازاں پولیس نے اندھیری ریلوے اسٹیشن سے وہ موٹر سائیکل برآمد کر لی جسے ملزمان فرار ہوتے وقت چھوڑ گئے تھے۔

پولیس اب گاڑی کے انجن اور چیسس نمبرز کے ذریعے اس کے مالک اور ریکارڈ کی چھان بین کر رہی ہے۔

واقعے کی ذمہ داری لانس بشنوئی گینگ نے قبول کی ہے اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی شخصیات کو بھی نئی دھمکیاں دی ہیں۔

ممبئی کی لوکل پولیس اور کرائم برانچ کی 15 مختلف ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں جبکہ فارنزک ماہرین نے موقع سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد جمع کر لیے ہیں تاکہ فائر کیے جانے والے راؤنڈز کی درست تعداد کا تعوار کیا جا سکے۔

مہاراشترا کے وزیراعلیٰ دیویندر فاڑنویس نے ممبئی کے پولیس کمشنر دیویندر بھارتی اور اداکار ٹائیگر شروف سے رابطہ کر کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی اداکار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ایکناتھ شندے نے اس واقعے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ ممبئی میں گینگ وار یا کسی بھی قسم کی غنڈہ گردی کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا اور اس حملے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

ملکی برآمدات میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے

Read More

بجٹ 27-2026: پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کرنے کی تیاری

حکومت ملک میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے

Read More

TECHNOLOGY

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

فیفا ورلڈ کپ 2026:  میٹا نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

میٹا نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور تھریڈز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.