دبئی سہیل الزرعونی کی پرائیویٹ مجلس میں شاندار عشائیہ اور مشاعرے کا انعقاد

دبئی, uae کی معروف شخصیت سہیل الزرعونی کی پرائیویٹ مجلس میں ایک پروقار عشائیے اور شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پررونق اور ادبی محفل کی صدارت سہیل محمد الزرعونی نےکی. جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر اَودھ اوجھا نے شرکت کی۔ اس محفل میں متحدہ عرب امارات کی ریاستوں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سے تعلق رکھنے والے نامور شعراء کرام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ہندوستان سے تشریف لائے ہوئے ممتاز دانشوروں، ادیبوں اور ماہرینِ تعلیم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی.
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت خرم شہزاد نے حاصل کی۔


محفلِ مشاعرہ کے باقاعدہ آغاز سے قبل، معروف شاعر تابش زیدی نے تمام مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اپنے افتتاحی کلمات میں انہوں نے کہا، “یہ امر ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے اس محفل میں ممتاز ادیب، دانشور اور ماہرینِ تعلیم جلوہ گر ہیں۔ دبئی کی ادبی فضاؤں کو سدا بہار رکھنے اور یہاں کے فکری شعور کو پروان چڑھانے کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد بے حد اہمیت کا حامل ہے۔”بعد ازاں، شارجہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز شاعر احیاء الاسلام بھوجپوری نے مشاعرے کی نظامت کے فرائض انتہائی خوش اسلوبی سے سنبھالے۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے بالخصوص ہندوستان سے تشریف لائے ہوئے مہمانِ خصوصی اَودھ اوجھا اور ان کے ہمراہ آنے والے دیگر معزز اساتذہ کرام کو خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ اَودھ اوجھا بھارت کے معروف معلم اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں، جو بالخصوص سول سروسز کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کی رہنمائی کے لیے بے حد مشہور ہیں۔ اس شاندار تقریب کے کامیاب انعقاد میں اے ایم یو (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) المنائی فورم کے انجم فرقان اور محمد سعید کا بھرپور تعاون بھی شاملِ حال رہا۔ اس پروقار محفل میں دیگر معزز مہمانوں کے طور پر سید سلیم اختر, فراز احمد صدیقی اور سہیل خاور نے بھی خصوصی شرکت کی.شعری نشست کا باقاعدہ آغاز نوجوان اور ابھرتے ہوئے شاعر عدنان منور کے کلام سے ہوا۔ انہوں نے اپنا پہلا کلام پیش کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔ ان کے فوراً بعد دبئی سے تعلق رکھنے والے شاعر ملک محمد عرفان نے کلام سنایا، جس کے بعد ابوظہبی سے تشریف لائے ہوئے سید سروش آصف نے اپنا خوبصورت کلام پیش کر کے محفل کو گرمایا۔ اسی طرح شارجہ سے تعلق رکھنے والے شاداب الفت نے بھی اپنے بہترین اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔مشاعرے کی ایک نمایاں اور خاص بات یہ بھی تھی کہ شعراء کرام نے متحدہ عرب امارات سے اپنی والہانہ محبت کے اظہار میں خصوصی نظمیں اور اشعار پڑھے۔ شعراء کرام کے وہ اشعار جنہیں سامعین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی،اس کے علاوہ، ناظمِ مشاعرہ احیاء الاسلام نے معروف شاعر رحمان فارس کی وہ خصوصی نظم بھی پیش کی جو انہوں نے میزبانِ تقریب اور صدرِ محفل سہیل محمد الزرعونی کی عقیدت اور محبت میں تحریر کی تھی، جسے تمام سامعین نے بے حد سراہا۔مشاعرے کے آخری حصے میں تابش زیدی کو دعوتِ سخن دی گئی، جنہوں نے اپنے کلام سے محفل کو عروج بخشا۔شعری نشست کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اَودھ اوجھا نے اپنے مخصوص اور دلنشین انداز میں محفل کو مخاطب کیا اور کلماتِ تشکر ادا کرتے ہوئے اس شاندار ادبی محفل کے انعقاد پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر شعراء کرام نے اپنی تصانیف سہیل الزرعونی کو پیش کیں، جس کے بعد سہیل الزرعونی نے تمام شعراء کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ شعراء کے علاوہ بلال خان اور اَودھ اوجھا کو بھی اسناد عطا کی گئیں۔اس پروقار محفل کے دوران سید سلیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فکری اور ادبی محافل کا انعقاد انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے سہیل الزرعونی کی ادبی خدمات اور بالخصوص گزشتہ دو دہائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں اردو ادب کے فروغ کے حوالے سے ان کی گراں قدر کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتامی لمحات میں، صدرِ محفل سہیل محمد الزرعونی نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انتہائی محبت اور اپنائیت کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین سے کہا کہ “یہ آپ کا اپنا گھر ہے”۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس نوعیت کی تمام علمی و ادبی سرگرمیوں کی سرپرستی کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں۔ انہوں نے بالخصوص تمام شعراء کرام اور معزز مہمانوں کی تشریف آوری پر ان سے خصوصی اظہارِ تشکر کیا۔اس شاندار تقریب کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے میں سید افراز مسعود شاہ اور ان کی ٹیم نے انتہائی کلیدی کردار ادا کیا۔

Share On Social Media

TECHNOLOGY

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث

Read More

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.