متحدہ عرب امارات میں کے ٹو ٹیلی ویژن کی باضابطہ نمائندگی وائی ایس آئی ایونٹس کے سپرد

دبئی (خالد محمود گوندل ) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی میڈیا کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ معروف پاکستانی ٹیلی ویژن چینل کے ٹو ٹی وی نے متحدہ عرب امارات میں اپنی باضابطہ نمائندگی اور میڈیا سروسز کی ذمہ داریاں وائی ایس آئی ایونٹس (YSI Events) کو سونپ دی ہیں۔ اس سلسلے میں دبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے، جبکہ دبئی کے علاقے القصیص میں وائی ایس آئی ایونٹس اور کے ٹو ٹی وی کے نئے دفتر اور ٹی وی اسٹوڈیو کا بھی افتتاح کیا گیا

۔
تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل دبئی حسین محمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر نیٹ ورک کے چیف آپریٹنگ آفیسر جواد حمید راجہ، ڈائریکٹر پروگرامز قاضی عارف محمود، وائی ایس آئی ایونٹس کے مینیجنگ ڈائریکٹر یاسر صدیق سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری، سماجی اور صحافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔
مفاہمتی یادداشت پر کے ٹو ٹی وی کی جانب سے ڈائریکٹر پروگرامز قاضی عارف محمود اور وائی ایس آئی ایونٹس کی جانب سے مینیجنگ ڈائریکٹر یاسر صدیق نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت وائی ایس آئی ایونٹس کو متحدہ عرب امارات میں خیبر نیٹ ورک اور کے ٹو ٹی وی کی میڈیا سروسز کی باضابطہ نمائندگی اور متعلقہ آپریشنز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ وائی ایس آئی ایونٹس متحدہ عرب امارات میں ٹی وی پروگراموں کی تیاری، ویڈیو پروڈکشن، میڈیا کوریج، اشتہارات، مارکیٹنگ، برانڈ پروموشن، کاروباری اشتراک، خصوصی پروگراموں اور دیگر میڈیا سرگرمیوں کے انتظام و فروغ کے لیے خدمات فراہم کرے گی۔
اس اہم پیش رفت کے ساتھ دبئی کے علاقے القصیص میں قائم نئے دفتر اور جدید ٹی وی اسٹوڈیو کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں کے ٹو ٹی وی کی میڈیا سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی، کاروباری اداروں، سماجی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اپنی سرگرمیاں، کامیابیاں اور مسائل اجاگر کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
تقریب کے دوران پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ ٹی وی اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خیبر نیٹ ورک کے چیف آپریٹنگ آفیسر جواد حمید راجہ، ڈائریکٹر پروگرامز قاضی عارف محمود، حاجی محمد صدیق اور یاسر صدیق بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرنے والے مقررین نے متحدہ عرب امارات میں کے ٹو ٹی وی کی نمائندگی وائی ایس آئی ایونٹس کو سونپے جانے کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس اشتراک سے پاکستانی میڈیا کو بین الاقوامی سطح پر مزید فروغ ملے گا، جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر وائی ایس آئی ایونٹس کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور کے ٹو ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن یاسر صدیق نے خیبر نیٹ ورک اور کے ٹو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وائی ایس آئی ایونٹس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں کے ٹو ٹی وی کی میڈیا سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس اشتراک کا بنیادی مقصد متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی، کاروباری شخصیات، سماجی تنظیموں اور مختلف اداروں کو ایک ایسا مؤثر میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں ان کی کامیابیوں، سرگرمیوں، مسائل اور مثبت اقدامات کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔
تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور کاروباری و سماجی شخصیات نے وائی ایس آئی ایونٹس اور کے ٹو ٹی وی کے درمیان ہونے والے اس اشتراک کو سراہتے ہوئے دونوں اداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ دبئی میں نئے دفتر اور اسٹوڈیو کے قیام سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میڈیا، ثقافتی اور کاروباری روابط کو مزید فروغ ملے گا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے وائی ایس آئی ایونٹس اور کے ٹو ٹی وی کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی میڈیا کی ترقی اور کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی-

Share On Social Media

KARACHI

سعد ایدھی استنبول پہنچ گئے، اسرائیلی تشدد سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان نے انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی کی رہائی کی تصدیق کی ہے، جنہیں اسرائیل کی

Read More

پنکی کیس: تھانے کی ویڈیو غائب، خواتین اہلکار کلیئر، ایس ایچ او کا کردار مشکوک

کراچی میں ہائی پروفائل انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں انتہائی سنسنی خیز اور

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.