برطانیہ میں منشیات فروش گینگ کے 11 کارندوں کو 100 سال قید کی سزا

برطانیہ میں منشیات کی بڑے پیمانے پر سپلائی اور منی لانڈرنگ میں ملوث گینگ کے 12 ارکان کو مجموعی طور پر 100 سال سے زائد قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔ پولیس کے مطابق گینگ یارکشائر، ہمبر اور دیگر علاقوں میں 135 کلوگرام سے زائد منشیات کی فراہمی میں ملوث تھا، جبکہ کارروائی کے دوران 55 کلوگرام کوکین اور ہیروئن برآمد کی گئی۔

ویسٹ یارکشائر پولیس کے محکمہ انسدادِ سنگین اور منظم جرائم کے مطابق بریڈفورڈ میں قائم گینگ کا سرغنہ 35 سالہ ادریس خان تھا، جو منشیات کی ترسیل کے لیے قابلِ اعتماد کوریئرز کا نیٹ ورک استعمال کرتا تھا۔ اس نیٹ ورک میں عاکف ہاشمی اور ابراہیم سجاد بھی شامل تھے۔

پولیس کے مطابق اگست 2025 میں عاکف ہاشمی کو گرفتار کیا گیا تو اس کے قبضے سے 20 کلوگرام کوکین، 23 کلوگرام ہیروئن اور کریک کوکین کے تین پیکٹ برآمد ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 43 لاکھ پاؤنڈ بتائی گئی۔ اس کی اہلیہ کرن محمود بھی موقع پر موجود تھی، جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 38 سالہ ابراہیم خان اور اس کے قریبی ساتھی عاطف علی نے دو ماہ کے دوران 31 کلوگرام ہیروئن اور کوکین کی ترسیل کا انتظام کیا۔ ابراہیم خان کو اپریل 2025 میں منشیات کی فراہمی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے دو موبائل فون بھی ضبط کیے گئے۔

پولیس کے مطابق موبائل فونز سے حاصل ہونے والے شواہد سے معلوم ہوا کہ ابراہیم خان گینگ کے ساتھ براہِ راست رابطے میں تھا اور بڑے پیمانے پر منشیات کی ترسیل کا انتظام کرتا تھا۔ اگست 2024 سے اپریل 2025 کے دوران اس نے 52 کلوگرام سے زائد منشیات کی سپلائی کی نگرانی کی اور 3 لاکھ 64 ہزار 992 پاؤنڈ وصول کیے۔

بریڈفورڈ کراؤن کورٹ نے 12 اکتوبر کو مقدمے کی سماعت کے بعد ملزمان کو مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائیں۔ ابراہیم خان اور عاطف علی کو 14 سال 9 ماہ، ادریس خان کو 16 سال، عاکف ہاشمی کو 13 سال 3 ماہ، محسن میاں کو 12 سال 4 ماہ، مائیکل لٹل ووڈ کو 10 سال 6 ماہ اور ابراہیم سجاد کو 7 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

نور حامد خان کو 6 سال 3 ماہ، محمد عثمان نامی دونوں ملزمان میں سے ہر ایک کو 5 سال 3 ماہ، محمد چوہدری کو 4 سال 6 ماہ اور کرن محمود کو 3 سال 9 ماہ قید کی سزا دی گئی۔

پولیس کے مطابق محسن بنگش نے کوکین اور ہیروئن کی فراہمی کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جبکہ لقمان پٹیل کو مقدمے کی سماعت کے بعد انہی الزامات میں قصوروار قرار دیا گیا۔ دونوں کو 28 اکتوبر کو بریڈفورڈ کراؤن کورٹ میں سزا سنائی جائے گی۔

ویسٹ یارکشائر پولیس کے ڈیٹیکٹو انسپکٹر کیون ڈیلی نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ تحقیقات تھی، جس میں بڑے پیمانے پر منشیات کی فراہمی کی سازش بے نقاب کرنے کے لیے متعدد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی منشیات کی تجارت جرائم اور سنگین تشدد کو فروغ دیتی ہے، جس کے معاشرے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پولیس نے منظم جرائم پیشہ گروہ کے مختلف درجوں کے خلاف کارروائی کرکے ان افراد کو نشانہ بنایا جو جرائم سے بھاری منافع کما رہے تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر

Read More

کراچی، خستہ حال سڑک کی ویڈیو بناتے ہوئے معروف یوٹیوبر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

شہر قائد میں معروف یوٹیوبر محسن اور ان کے کیمرہ مین کو فائیو اسٹار چورنگی

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے

Read More

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.