پاکستان کے بالائی و شمالی علاقہ جات میں برفباری، خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان

پاکستان کے شمالی و بالائی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ پہاڑوں پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد میدانی و پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی و تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر کی وادیِ نیلم، مظفرآباد اور گڑھی دوپٹہ سمیت گلگت بلتستان کے علاقوں غذر، لنگر اور شندور کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں اگلے کچھ گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ چترال، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ، دیر، کوہستان، کولئی پالس، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، نوشہرہ، ہری پور، چارسدہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت اور وزیرستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش و ژالہ باری کا امکان ہے۔

دیر بالا، مانسہرہ اور بالاکوٹ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برسات اور وادیِ کاغان کے بلند پہاڑی سلسلے پر برف باری جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں کالام 27 ملی میٹر کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ مالم جبہ میں 16 ملی میٹر، سیدو شریف میں 15 ملی میٹر، دروش اور دیر میں 13 ملی میٹر اور میرکھنی میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور سیدو شریف میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور بالائی علاقوں میں بارش و برف باری کے اس سلسلے سے درجہ حرارت مزید گرنے کی توقع ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 9 رکنی ڈکیت گینگ کے 6 ملزمان ہلاک

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 9 رکنی افغان

Read More

سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 67 ہوگئی، 62 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے

Read More

TECHNOLOGY

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث

Read More

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.