ٹرمپ کا خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والوں کو گولی مارنے کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف انتہائی سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

ایریزونا کے شہر بُل ہیڈ سٹی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ووٹ ڈالیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کی رائے میں خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کو گولی مار دینی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسے افراد کو گولی مار دی جاتی تھی جو کسی ملک پر حملے کے وقت سے متعلق معلومات لیک کرتے تھے۔

ان کا یہ بیان جون 2025 میں ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی ’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

اس کارروائی کے بعد متعدد امریکی میڈیا اداروں نے امریکی ڈیفینس انٹیلیجنس ایجنسی کی ایک ابتدائی رپورٹ کے نتائج شائع کیے تھے، جو اس وقت تک عوام کے لیے جاری نہیں کی گئی تھی۔

رپورٹ میں اشارہ دیا گیا تھا کہ ایران امریکی حملوں سے متاثرہ مقامات سے اپنا کچھ افزودہ یورینیم منتقل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، شہر میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو

Read More

کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، رواں سال میں اب تک 480 شہری جاں بحق

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم فیچر پر کام جاری!

ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسے نئے فیچر پر کام

Read More

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.