آبنائے ہرمز کے قریب 2 بحری جہاز ڈوب گئے، سمندری آمدورفت متاثر

آبنائے ہرمز کے قریب 2 بحری جہاز ڈوب گئے، جبکہ ایران نے امریکا کے مطالبات تسلیم ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مسلسل حملوں کے باعث خطے میں سمندری آمدورفت متاثر ہو رہی ہے اور عالمی معیشت پر بھی دباؤ بڑھنے کے خدشات ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق ایک بحری جہاز کو کسی ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرا سمندری بارودی سرنگ کی زد میں آکر ڈوب گیا۔ ان واقعات کے بعد آبنائے ہرمز کے قریب بحری جہازوں کی آمدورفت سست پڑ گئی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران نہ تو غیر معینہ مدت تک جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے اور نہ ہی امریکا کے ساتھ طویل مذاکرات کا خواہش مند ہے، تاہم واشنگٹن کی جانب سے ایرانی مطالبات تسلیم کیے جانے تک لڑائی جاری رہے گی۔

دوسری جانب یمن کے صوبے تعز میں حوثی جنگجوؤں اور حکومتی فورسز کے درمیان بھی شدید لڑائی جاری ہے۔ یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران 200 سے زائد حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے اہم سمندری راستہ ہے۔ اس علاقے میں جہازوں پر حملوں اور آمدورفت میں رکاوٹوں کے باعث عالمی توانائی کی فراہمی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی آبنائے ہرمز کی طویل بندش کے امکان کے باعث مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کی 2026 کی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کی ہے، تاہم راستہ دوبارہ کھلنے کی توقع پر 2027 میں معاشی بہتری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول اور کالج کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد

Read More

نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس یا

Read More

TECHNOLOGY

تائیوان پر اے آئی سائبر حملہ، سرکاری ادارے نشانہ بن گئے

تائیوان نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ اس کی سرکاری ایجنسیوں کو بیرونِ ملک

Read More

یوٹیوب نے کمائی کا قانون مزید سخت کر دیا، واچ ٹائم کی شرط دگنی

یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے اپنے پلیٹ فارم سے پیسے کمانے کی شرائط مزید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.