پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان آرمی نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجرباتی لانچ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتح ٹو کی منفرد پرواز کی سمت اور راستہ بدلنے کی صلاحیت دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے میں معاون ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کی بدولت پاک فوج کی دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس سید عاصم منیر نے فتح ٹو کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ، پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

نیٹ بلنگ سسٹم صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دے گا۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے نیٹ بلنگ سسٹم کے

Read More

کراچی، بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 100 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت میں اچانک

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر

Read More

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

ایک مفت دستیاب ٹول موجود ہے جو آپ کی ذاتی معلومات کو گوگل سرچ کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.