خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا گورنر راج اور ایمرجنسی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد نے خیبر پختونخوا میں نافذ کیے گئے گورنر راج اور ایمرجنسی کے صدارتی فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ اپوزیشن رہنماؤں کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ اپوزیشن اس فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے گورنر راج کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، تحريک تحفظ آئين پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس اور پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 اکتوبر کو ملک کی آئینی و سیاسی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت دہشت گردی کے مکمل خلاف ہے اور اس کے خلاف اپنا اصولی موقف رکھتی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ان کا لانگ مارچ اور احتجاجی تحریک باقاعدہ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11 اکتوبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے فرمان پر دستخط کیے تھے۔

وفاقی حکومت نے اس اقدام کے لیے صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، امن و امان کی خراب ہوتی صورت حال، اور وفاق و صوبائی حکومت کے درمیان پیدا ہونے والے آئینی و انتظامی بحران کو بنیاد بنایا تھا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاریوں نے بھی اس سیاسی و انتظامی فیصلے کی راہ ہموار کی۔

نئے آئینی و انتظامی سیٹ اپ کے تحت خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے کا نظم و نسق سنبھال لیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی کابینہ کے اختیارات معطل ہو چکے ہیں۔

صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ فیصؒ کریم کنڈی اور پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مذاکرات کامیاب: گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کردی

حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے

Read More

نئے صوبوں کیلئے قومی ڈائیلاگ ناگزیر،ایم کیو ایم کی سیاسی جماعتوں کو دعوت

 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں کو قومی

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 پرو سیریز کے لانچ ہونے میں چند دن باقی، قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کے نئے آئی فون کا انتظار کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے

Read More

لوگ جدید ٹیکنالوجی چھوڑ کر پرانے سسٹمز کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟

جب بھی ٹیکنالوجی کی بات ہوتی ہے تو عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.