نانا پاٹیکر کی آخری رسومات رات گئے کیوں ادا کی گئیں؟ بیٹے ملہار نے وجہ بتا دی

بولی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات 8 اکتوبر کی رات پونے کے مضافاتی علاقے دونجے میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر ادا کی گئیں۔ ان کی میت گوا سے پونے لائی گئی تھی، جہاں وہ جمعرات کی صبح انتقال کر گئے تھے۔

آخری رسومات میں فلمی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور بڑی تعداد میں مداحوں نے شرکت کی، تاہم رات گئے رسومات ادا ہونے کی وجہ سے بولی ووڈ کے کئی اداکار وہاں نہیں پہنچ سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر سے پوچھا گیا کہ آخری رسومات اتنی رات گئے کیوں ادا کی گئیں۔

ملہار نے وضاحت کی کہ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی۔ میت گوا سے پونے کے فارم ہاؤس پہنچنے میں توقع سے زیادہ وقت لگ گیا تھا۔

انہوں نے کہا، ’نانا صاحب کا انتقال صبح ہوا تھا اور اس وقت تک کافی وقت گزر چکا تھا، اس لیے ہم نے اسی روز آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

نانا پاٹیکر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ الوداع کیا گیا۔ ان کی آخری رسومات میں اداکار جیکی شروف، فلم ساز انیل شرما، مراٹھی اداکار پروین تاردے، فلم ڈائریکٹر میہول کمار اور اداکار مہیش منجریکر کی اہلیہ میدھا منجریکر سمیت کئی شخصیات شریک ہوئیں۔ ہزاروں مداح بھی اپنے پسندیدہ اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے پہنچے۔

واضح رہے کہ 75 سالہ نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کی صبح گوا میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق، انہیں سینے میں شدید درد ہوا، جس کے بعد طبی ٹیم ان کے گھر پہنچی اور انہیں بے ہوش پایا۔

انہیں منی پال اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک سی پی آر کے ذریعے انہیں بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی۔

نانا پاٹیکر کی موت کے بعد گوا کی پولیس نے غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ کارروائی بھارتی قانون کی دفعہ 194 کے تحت کی گئی، جس کا مقصد موت کے حالات کا جائزہ لینا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ موت میں کسی جرم کی تصدیق ہو گئی ہے۔

نانا پاٹیکر کے انتقال پر بولی ووڈ کی کئی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔ اداکار انیل کپور نے اپنے دوست کو یاد کرتے ہوئے لکھا، ’میرا دوست مجھے چھوڑ گیا ہے۔ پہلے ستیش اور اب میرا نانا۔ نانا، آپ بہت جلد چلے گئے۔ میں آپ کو زندگی میں، فلموں کی شوٹنگ کے دوران، فون پر اور بڑی اسکرین پر بہت یاد کروں گا۔‘

اداکار انوپم کھیر بھی نانا پاٹیکر کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ سلمان خان نے اپنی ایک طے شدہ عوامی تقریب ملتوی کر دی جبکہ شاہ رخ خان اور اکشے کمار سمیت دیگر فنکاروں نے بھی انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

سعد ایدھی استنبول پہنچ گئے، اسرائیلی تشدد سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان نے انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی کی رہائی کی تصدیق کی ہے، جنہیں اسرائیل کی

Read More

پنکی کیس: تھانے کی ویڈیو غائب، خواتین اہلکار کلیئر، ایس ایچ او کا کردار مشکوک

کراچی میں ہائی پروفائل انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں انتہائی سنسنی خیز اور

Read More

TECHNOLOGY

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.