مونگ پھلی کھانے کے فوراً بعد پانی پینا چاہیے یا نہیں؟

سردیوں کی آمد آمد ہے اور اس کے ساتھ ہی گرم مشروبات، سوپ اور مختلف خشک میوہ جات کا شوق بھی بڑھ جاتا ہے۔ ان ہی پسندیدہ چیزوں میں مونگ پھلی بھی شامل ہے۔ سردیوں میں دھوپ میں بیٹھ کر مونگ پھلی کھانا بہت سے لوگوں کو پسند ہے، لیکن اس کے ساتھ ایک پرانی بات بھی عام ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔

بزرگوں کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے گلا خراب، کھانسی یا نزلہ زکام ہوسکتا ہے۔ لیکن کیا واقعی پانی اور مونگ پھلی کا ایسا کوئی تعلق ہے؟ اس بارے میں سائنسی معلومات اور روایتی طریقہ علاج کیا کہتا ہے۔

روایتی طور پر کہا جاتا ہے کہ مونگ پھلی جسم میں گرمی پیدا کرتی ہے اور اس کے فوراً بعد ٹھنڈا پانی پینے سے گلے میں خراش یا کھانسی ہوسکتی ہے۔ تاہم سائنسی نقطۂ نظر سے مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینا عام طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ پانی ہاضمے کے عمل میں مدد دیتا ہے اور جسم کو غذائی اجزا جذب کرنے میں بھی معاون ہوتا ہے۔

مونگ پھلی میں قدرتی تیل اور خشک ذرات موجود ہوتے ہیں۔ حساس گلے والے بعض افراد کو اسے کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے گلے میں ہلکی خراش، گدگدی یا اچانک کھانسی محسوس ہوسکتی ہے۔ تاہم یہ ضروری نہیں کہ ہر شخص کے ساتھ ایسا ہو۔

اسی وجہ سے اگر کسی شخص کو مونگ پھلی کے بعد پانی پینے سے بار بار بے آرامی محسوس ہوتی ہے تو وہ کچھ دیر انتظار کرکے پانی پی سکتا ہے۔

حکیمی اصولوں کے مطابق کھانے کے فوراً بعد بہت زیادہ پانی پینے سے ہاضمے کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے 10 سے 15 منٹ انتظار کرنے کے بعد پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

مجموعی طور پر پانی پینا محفوظ ہے لیکن گلے کی حساسیت سے بچنے کے لیے تھوڑا انتظار کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔ اس دوران بہت زیادہ ٹھنڈا پانی پینے کے بجائے عام درجہ حرارت کا پانی استعمال کریں اور اگر آپ کو مونگ پھلی کھانے سے کسی بھی قسم کی الرجی یا تکلیف محسوس ہو تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

گوگل میپس میں نیا دلچسپ فیچر متعارف، پرانے مناظر اب موبائل پر دیکھنا ممکن

اگر آپ اسمارٹ فون پر گوگل میپس استعمال کرتے ہیں تو اب ایک نیا اور

Read More

آئی فون 18 سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی لیکس!

ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس کی ریلیز میں ابھی وقت ہے لیکن اس سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.