درشیم 3: وِجے سالگاؤکر نے سب کو بیوقوف کیسے بنایا؟ فلم کا اختتام سمجھیں

مشہور سنسنی خیز فلم ’درشیم‘ نے وجے سالگاؤںکر کی کہانی کو ایک آخری بڑے موڑ کے ساتھ ختم کردیا ہے۔ اجے دیوگن کا کردار وجے ایک بار پھر ایسا منصوبہ بناتا ہے کہ پولیس اور عدالت کے سامنے موجود مضبوط شواہد بھی آخرکار بے اثر ہوجاتے ہیں۔ فلم کے اختتام پر وجے اور اس کا خاندان تمام الزامات سے بری ہوجاتا ہے۔

اس بار وجے کا مقابلہ ایک انتہائی چالاک اور تیز افسر راجویر سنگھ تومر سے تھا جو خود کو شانی کہتا ہے اور جو آنے والے حالات کا اندازہ لگانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ وجے کی چالوں کو سمجھنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔ دوسری طرف پرکاش راج کا کردار اندر جیت شیٹی عدالت میں وجے کی کہانی کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔۔

فلم کی کہانی میں اصل موڑ اس وقت آتا ہے جب عدالت میں پولیس یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ زیر تعمیر پولیس اسٹیشن کی مٹی سے سمیر کا ڈی این اے ملا ہے۔ اس مقدمے کے دوران وجے کا مقابلہ ایک ماہر وکیل اندر جیت شیٹی سے بھی ہوتا ہے جو وجے کے بنائے گئے بیانیے کو توڑنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔

مقدمے میں بنیادی طور پر دو اہم سوالات پر بحث ہوتی ہے کہ آیا کرسٹوفر پنٹو کا ڈھانچہ اب بھی قبرستان میں موجود ہے یا نہیں اور یہ کہ 23 جولائی کی رات وجے کہاں تھا۔

وجے ان تمام خطرات سے پہلے ہی نبرد آزما تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ پولیس نے اس کے گھر کی نگرانی کی ہوئی ہے اور گھر میں چھپے آلات کے ذریعے ریکارڈنگ کی جا رہی ہے۔

اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وجے نے پہلے ہی اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر اپنی آواز میں ایک عام سی روزمرہ کی گفتگو ریکارڈ کر لی تھی۔

ریکارڈنگ میں وہ اپنی بیوی سے کھانا گرم کرنے کے لیے کہتا ہے، بیٹیوں کے بارے میں پوچھتا ہے اور ایسے انداز میں بات کرتا ہے جیسے وہ معمول کے مطابق گھر پر موجود ہو حالانکہ حقیقت میں وہ کسی اور مقصد کے لیے باہر تھا۔

جہاں تک پنٹو کے ڈھانچے کا تعلق ہے، پولیس کو جو ڈھانچہ قبر سے ملا وہ بھی وجے کی پہلے سے طے شدہ چال کا حصہ تھا۔

وجے نے فلمی دنیا کے اپنے رابطوں کی مدد سے ہوبہو پنٹو کے ناپ کا ایک نقلی ڈھانچہ تیار کروایا تھا اور قبرستان کے نگران کی مدد سے اصلی تابوت کو بدل دیا تھا تاکہ پولیس کو وہی ملے جو وجے چاہتا تھا۔

جبکہ اصل ڈھانچہ پہلے ہی ختم کیا جا چکا تھا تاکہ کوئی ثبوت باقی نہ بچے۔ عدالت نے تمام شواہد اور مضبوط دلائل کے پیش نظر وجے اور اس کے خاندان کو تمام الزامات سے بری کر دیا اور فلم کے اختتام پر یہ تاثر ملتا ہے کہ کیس دوبارہ نہیں کھولا جاسکے گا۔

’درشیم‘ سیریز کا بنیادی خیال بھی یہی ہے کہ وجے صرف جرم چھپانے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اس سوال کا جواب بھی پہلے سے تیار رکھتا ہے جو مستقبل میں اس سے پوچھا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر بار پولیس اس کے قریب پہنچنے کے باوجود وہ ایک قدم آگے نظر آتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Read More

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے تانے بانے انمول عرف پنکی گینگ سے جا ملے، نئے انکشافات سامنے آگئے

شہر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس، نوجوان کے اغوا و قتل اور پولیس

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.