لیجنڈری بھارتی اداکار نانا پاٹیکر چل بسے

بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نانا پاٹیکر کی موت شدید ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق انہیں گوا کے علاقے ڈونا پاؤلا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

منی پال اسپتال کے شعبہ آنکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شیکھر سالکر کے مطابق نانا پاٹیکر کو اسپتال پہنچائے جانے کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً 45 منٹ تک سی پی آر کے ذریعے انہیں بچانے کی کوشش کی، تاہم ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

ڈاکٹر کے مطابق نانا پاٹیکر کو صبح 5 بج کر 20 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا، واقعے کے حوالے سے میڈیکو لیگل کیس بھی درج کرلیا گیا ہے جبکہ موت کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا۔ وہ یکم جنوری 1951 کو ایک مراٹھی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد گجانن، جنہیں دنکر پاٹیکر کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، ٹیکسٹائل پینٹر اور کاروباری شخصیت تھے۔ نانا پاٹیکر کی عمر 28 برس تھی جب ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔

ان کی والدہ نرملا پاٹیکر، جو سنجانابائی پاٹیکر کے نام سے بھی جانی جاتی تھیں، گھریلو خاتون تھیں۔ وہ 29 جنوری 2019 کو 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

نانا پاٹیکر نے 1978 میں نیل کانتی پاٹیکر سے شادی کی، جو سابق بینک افسر، اداکارہ اور تھیٹر سے وابستہ رہ چکی ہیں۔

بعد ازاں دونوں علیحدہ ہوگئے، تاہم ان کے درمیان باضابطہ طلاق نہیں ہوئی۔

ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر فلم ساز ہیں اور ’نانا صاحب پروڈکشن ہاؤس‘ چلاتے ہیں، جبکہ ان کے ایک اور بیٹے درواسہ پاٹیکر کا دو سال کی عمر میں بیماری کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

نانا پاٹیکر نے ممبئی کے علاقے دادار ویسٹ میں واقع سمرتھ ودیالیہ سے 3 سال تک تعلیم حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے ممبئی کے سر جے جے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ آرٹ سے کمرشل آرٹ میں ڈپلومہ کیا۔

اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کرنے سے قبل نانا پاٹیکر کمرشل آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے تھے۔ اپنے ابتدائی دور میں روزگار کے لیے انہوں نے فلموں کے پوسٹرز پینٹ کیے جبکہ زیبرا کراسنگز بنانے کا کام بھی کیا۔

بعد ازاں انہوں نے اداکاری کو مستقل پیشے کے طور پر اختیار کیا اور اپنی منفرد اداکاری اور جاندار کرداروں کے باعث بالی ووڈ کے ممتاز سینئر اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔

نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور بھارتی فلمی صنعت میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ان کی موت سے متعلق میڈیکو لیگل کارروائی مکمل کی جارہی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری، کامران ٹیسوری کا فون، مبارکباد

صدرِ مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48

Read More

گل پلازہ متاثرین کے لیے ایکسپو سینٹر میں بازار قائم، عید تک دکانیں بحال ہو جائیں گی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے ایکسپو سینٹر

Read More

TECHNOLOGY

کیا ایف آئی اے کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی مجرموں کو پکڑنے میں مدد دے گی؟

پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سب سے زیادہ مطلوبہ مجرموں

Read More

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.