حج 2027: سرکاری اسکیم میں واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔وزارت کے مطابق سرکاری عازمین حج 5 تا 20 اکتوبر 2026 کے دوران حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروا سکتے ہیں۔ عازمین پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ عازم حج کی درخواست منسوخ کر دی جائے گی جبکہ پہلے سے جمع شدہ رقم عازم کے اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ دوسری قسط جمع کروانے سے قبل حج میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

تمام سرکاری عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بروقت اپ لوڈ کرنے اور دوسری قسط کی ادائیگی سمیت تمام ضروری کارروائی 5 سے 20 اکتوبر 2026 کے دوران مکمل کریں تاکہ درخواست کی منسوخی سے محفوظ رہ سکیں۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.