قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی کے زیرِ اہتمام ’’پاسبان ترسیلاتِ زر انعامی اسکیم‘‘ کے بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی کے زیرِ اہتمام حال ہی میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی ’’پاسبان ترسیلاتِ زر انعامی اسکیم‘‘ (Pasban Remittance Rewards Scheme – PRRS) کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس اسکیم کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بینکنگ کے باضابطہ ذرائع کے ذریعے پاکستان رقوم بھیجنے کی ترغیب دینا ہے۔اس موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کی متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے شرکاء کو اسکیم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت قانونی ذرائع سے پاکستان ترسیلاتِ زر وصول کرنے والے اہل مستفیدین کے لیے سالانہ 16 ارب روپے کے نقد انعامات مختص کیے گئے ہیں۔ سیشن کے دوران پاسبان اسکیم کی باضابطہ آگاہی ویڈیو بھی دکھائی گئی، جبکہ شرکاء کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد ہوا۔اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان، دبئی، حسین محمد نے اس اقدام کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور قومی معیشت میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے قابلِ قدر کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان رقوم بھیجنے کے لیے محفوظ اور بینکنگ کے باضابطہ ذرائع استعمال کریں تاکہ پاکستان میں ان کے اہلِ خانہ اور دیگر مستفیدین بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسکیم سے متعلق معلوماتی مواد تقسیم کیا گیا، جبکہ اسکیم کے آغاز کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

Share On Social Media

KARACHI

حکیم سعید سے امجد صابری قتل اور بلدیہ فیکٹری تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، سربراہ ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے

Read More

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور، مہتاب حیدر

وفاقی حکومت آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرے گی جس میں تنخواہ دار

Read More

TECHNOLOGY

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

فیفا ورلڈ کپ 2026:  میٹا نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

میٹا نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور تھریڈز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.