کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے مکمل شیڈول کا اعلان، پاکستان، بھارت گروپ میچ 10 اکتوبر کو ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں شیڈول مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

افریقی سرزمین پر طویل عرصے بعد کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کی واپسی ہو رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر کو ونڈہوک میں 3 ٹیموں پر مشتمل سپر سیریز سے ہوگا، جس میں گروپ اسٹیج کی آخری ٹیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بقیہ 12 ٹیموں کو 6 ، 6 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، افغانستان، زمبابوے اور کوالیفائر اے شامل ہیں۔

گروپ بی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور کوالیفائر بی مدمقابل ہوں گے۔

اہم مقابلے اور روایتی حریفوں کا ٹاکرا

گروپ اسٹیج کا آغاز 7 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں 2023 کے فائنل کی طرز پر دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ سے ہوگا۔

شریک میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے بالترتیب 9 اور 11 اکتوبر کو اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ جنوبی افریقہ کیپ ٹاؤن میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا جبکہ زمبابوے بولاوایو میں افغانستان کے مدمقابل ہوگا۔

شائقین کی نظریں 10 اکتوبر پر مرکوز ہوں گی جب جوہانسبرگ کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ کا آخری میچ 13 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ وکٹوریہ فالز کے نئے گراؤنڈ میں گروپ اسٹیج کا آخری میچ بھارت اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔

کوالیفکیشن اور سپر 7 فارمیٹ

ٹورنامنٹ کی 14 ٹیموں میں سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے نے میزبان ہونے کی حیثیت سے براہ راست کوالیفائی کیا ہے، جبکہ 30 ستمبر 2026 کی کٹ آف تاریخ تک آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ کی بہترین 8 ٹیمیں بھی براہ راست جگہ بنائیں گی۔ بقیہ 4 نشستوں کا فیصلہ کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔

ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں اور دونوں گروپس میں سے بہتر چوتھے نمبر والی ٹیم سپر 7 مرحلے میں داخل ہوں گی۔ اس مرحلے میں گروپ اسٹیج کے کوئی پوائنٹس آگے نہیں جائیں گے اور ہر ٹیم 25 اکتوبر سے  14 نومبر تک مزید 6 میچ کھیلے گی۔

شائقین کی سہولت کے لیے ٹیموں کو پہلے سے سپر 7 پوزیشنز الاٹ کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے سفر اور ٹکٹس کی پیشگی منصوبہ بندی کر سکیں۔

پری سیڈڈ الاٹمنٹس کچھ یوں ہیں، اے 1 (بھارت)، اے 2  (آسٹریلیا)، اے 3  (پاکستان)، اے بی 4  (انگلینڈ)، بی 1  (نیوزی لینڈ)، بی 2  (جنوبی افریقہ)، بی 3  (سری لنکا)۔ اگر کوئی غیر سیڈڈ ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ اس سیڈڈ ٹیم کی جگہ لے گی جسے اس نے باہر کیا ہوگا۔

سیمی فائنلز، فائنل اور وینیوز

سپر 7 مرحلے کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ پہلا سیمی فائنل 17 نومبر کو کیپ ٹاؤن اور دوسرا 18’ نومبر کو شوانے میں ہوگا۔

فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ تمام ناک آؤٹ میچز کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ مجموعی طور پر 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا۔ نمیبیا کے شہر ونڈہوک میں سپر سیریز اور گروپ اسٹیج کے میچز ہوں گے۔

زمبابوے میں ہرارے، بولاوایو اور وکٹوریہ فالز، جبکہ جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن، پارل، جوہانسبرگ، شوانے، بلوم فونٹین، ڈربن، کوگومپو سٹی اور گقیبرہا میزبان ہوں گے۔

آئی سی سی چیئرمین کا بیان

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے اس موقع پر کہا کہ شیڈول کا اعلان اور ٹکٹ بیلٹ کا آغاز اس عظیم ٹورنامنٹ کی جانب اہم سنگ میل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کرکٹ کے شاندار میزبان ثابت ہوں گے اور ہم دنیا بھر کے شائقین کو خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش ہیں۔

آئی سی سی نے دنیا بھر کے شائقین کے لیے ٹکٹ بیلٹ کھول دیا ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت 9.62 امریکی ڈالر (آر 158) سے لے کر اعلیٰ ترین میچز کے لیے 31.31 امریکی ڈالر (آر 514) تک مقرر کی گئی ہے۔ فیملی بنڈلز، طلباء، اور کمیونٹی گروپس کے لیے خصوصی رعایتیں بھی دی گئی ہیں۔

سپر سیریز

دن اور تاریخمقابلہمقام
ہفتہ، 2 اکتوبر 2027کیو ایف 1 بمقابلہ کیو ایف 3ونڈہوک
پیر، 4 اکتوبر 2027کیو ایف 1 بمقابلہ کیو ایف 2ونڈہوک
بدھ، 6 اکتوبر 2027کیو ایف 2 بمقابلہ کیو ایف 3ونڈہوک

گروپ اسٹیج

دن اور تاریخمقابلہمقام
جمعرات، 7 اکتوبر 2027بھارت بمقابلہ آسٹریلیاکیپ ٹاؤن
جمعہ، 8 اکتوبر 2027پاکستان بمقابلہ افغانستانشوانے
جمعہ، 8 اکتوبر 2027انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیشونڈہوک
ہفتہ، 9 اکتوبر 2027زمبابوے بمقابلہ کوالیفائر اےبولاوایو
ہفتہ، 9 اکتوبر 2027جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈکیپ ٹاؤن
اتوار، 10 اکتوبر 2027بھارت بمقابلہ پاکستانجوہانسبرگ
اتوار، 10 اکتوبر 2027سری لنکا بمقابلہ کوالیفائر بیونڈہوک
پیر، 11 اکتوبر 2027زمبابوے بمقابلہ افغانستانبولاوایو
منگل، 12 اکتوبر 2027آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائر اےپارل
منگل، 12 اکتوبر 2027نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیشکوگومپو سٹی
بدھ، 13 اکتوبر 2027انگلینڈ بمقابلہ سری لنکاونڈہوک
بدھ، 13 اکتوبر 2027جنوبی افریقہ بمقابلہ کوالیفائر بیپارل
جمعرات، 14 اکتوبر 2027بھارت بمقابلہ افغانستانشوانے
جمعہ، 15 اکتوبر 2027پاکستان بمقابلہ کوالیفائر اےبلوم فونٹین
جمعہ، 15 اکتوبر 2027زمبابوے بمقابلہ آسٹریلیاہرارے
ہفتہ، 16 اکتوبر 2027سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیشڈربن
ہفتہ، 16 اکتوبر 2027جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈگقیبرہا
اتوار، 17 اکتوبر 2027بھارت بمقابلہ کوالیفائر اےبلوم فونٹین
اتوار، 17 اکتوبر 2027نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر بیہرارے
پیر، 18 اکتوبر 2027آسٹریلیا بمقابلہ افغانستانکوگومپو سٹی
منگل، 19 اکتوبر 2027زمبابوے بمقابلہ پاکستانہرارے
منگل، 19 اکتوبر 2027جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیشڈربن
بدھ، 20 اکتوبر 2027نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکاجوہانسبرگ
بدھ، 20 اکتوبر 2027انگلینڈ بمقابلہ کوالیفائر بیہرارے
جمعرات، 21 اکتوبر 2027افغانستان بمقابلہ کوالیفائر اےکوگومپو سٹی
جمعہ، 22 اکتوبر 2027آسٹریلیا بمقابلہ پاکستانپارل
جمعہ، 22 اکتوبر 2027جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکاجوہانسبرگ
ہفتہ، 23 اکتوبر 2027انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈگقیبرہا
ہفتہ، 23 اکتوبر 2027بنگلہ دیش بمقابلہ کوالیفائر بیشوانے
اتوار، 24 اکتوبر 2027زمبابوے بمقابلہ بھارتوکٹوریہ فالز

سپر 7 مرحلہ

دن اور تاریخمقابلہمقام
پیر، 25 اکتوبر 2027اے 2 بمقابلہ بی 3جوہانسبرگ
منگل، 26 اکتوبر 2027بی 1 بمقابلہ اے 3گقیبرہا
بدھ، 27 اکتوبر 2027بی 2 بمقابلہ اے بی 4شوانے
جمعرات، 28 اکتوبر 2027اے 1 بمقابلہ اے 2وکٹوریہ فالز
جمعہ، 29 اکتوبر 2027بی 1 بمقابلہ بی 3کوگومپو سٹی
ہفتہ، 30 اکتوبر 2027اے 3 بمقابلہ اے بی 4وکٹوریہ فالز
اتوار، 31 اکتوبر 2027بی 2 بمقابلہ اے 1جوہانسبرگ
پیر، 1 نومبر 2027اے 2 بمقابلہ بی 1وکٹوریہ فالز
منگل، 2 نومبر 2027بی 3 بمقابلہ اے بی 4کیپ ٹاؤن
بدھ، 3 نومبر 2027بی 2 بمقابلہ اے 3ڈربن
جمعرات، 4 نومبر 2027اے 1 بمقابلہ بی 1پارل
جمعہ، 5 نومبر 2027اے 2 بمقابلہ اے بی 4ڈربن
ہفتہ، 6 نومبر 2027بی 2 بمقابلہ بی 3بلوم فونٹین
اتوار، 7 نومبر 2027اے 1 بمقابلہ اے 3کیپ ٹاؤن
پیر، 8 نومبر 2027بی 1 بمقابلہ اے بی 4ڈربن
منگل، 9 نومبر 2027بی 2 بمقابلہ اے 2گقیبرہا
بدھ، 10 نومبر 2027اے 3 بمقابلہ بی 3بلوم فونٹین
جمعرات، 11 نومبر 2027اے 1 بمقابلہ اے بی 4گقیبرہا
جمعہ، 12 نومبر 2027بی 2 بمقابلہ بی 1کیپ ٹاؤن
ہفتہ، 13 نومبر 2027اے 2 بمقابلہ اے 3بلوم فونٹین
اتوار، 14 نومبر 2027اے 1 بمقابلہ بی 3ڈربن

سیمی فائنلز اور فائنل

دن اور تاریخمرحلہ / مقابلہمقام
بدھ، 17 نومبر 2027پہلا سیمی فائنلکیپ ٹاؤن
جمعرات، 18 نومبر 2027دوسرا سیمی فائنلشوانے
اتوار، 21 نومبر 2027فائنلجوہانسبرگ

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا علی قتل کیس: کراچی پولیس کو ایپل واچ سے اہم ترین ڈیٹا مل گیا

کراچی میں نوجوان میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے

Read More

بہادرآباد مرکز تصادم ملوث ایم کیو ایم کے 200 کارکنان کی فہرستیں تیار، دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار

ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار ہے، ایک گروپ عارضی مرکز پر موجود رہا

Read More

TECHNOLOGY

آپ کے بچے کے نام پر بھی ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھل سکتا ہے، طریقہ کیا ہے؟

ایزی پیسہ نے 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے

Read More

ایمازون اور ٹیمو سمیت 42 کمپنیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نیویارک کے میئر نے قانونی نوٹس جاری کردیے

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایمیزون، والمارٹ، ٹارگٹ، وے فیئر اور ٹیمو کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.