بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اختیار نہیں، نیا قانون بنانا ہوگا، پی ٹی اے کا ہائیکورٹ میں جواب

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت اسے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے یا پلیٹ فارمز پر عمر کی تصدیق لازمی قرار دینے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن نمبر 4163 آف 2026 میں جمع کروائی گئی باضابطہ رپورٹ میں پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ’پروینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ‘ (پیکا) 2016 کا سیکشن 37 اتھارٹی کو صرف غیر قانونی مواد بلاک یا ہٹانے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ قانون ریگولیٹر کو صارفین کے لیے کم از کم عمر کی حد مقرر کرنے یا عمر کی تصدیق کا عالمگیر نظام نافذ کرنے کا اختیار بالکل فراہم نہیں کرتا۔

نئے قانونی فریم ورک کی ضرورت

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عمر کی تصدیق کے کسی بھی نظام کے لیے ایک الگ اور جامع قانونی فریم ورک کی ضرورت ہوگی۔

اس فریم ورک میں تصدیق کے طریقہ کار، صارفین کی عمر کی جانچ کی ذمہ داری، شناختی معلومات کی حفاظت، پرائیویسی کے تحفظات، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پابندی اور خلاف ورزی پر جرمانوں کا تعین شامل ہے۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ مخصوص قانون سازی کی عدم موجودگی میں صرف انتظامی حکم نامے کے ذریعے یہ شرائط عائد نہیں کی جا سکتیں۔

بین الاقوامی قوانین سے موازنہ

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ آسٹریلیا اور یورپی یونین جیسے خطوں میں اپنائی گئی ’عمر کی پابندیاں‘ ان کے اپنے خصوصی قوانین پر مبنی ہیں، جن کی بنیاد پر پی ٹی اے کو پاکستان میں خود بخود ایسے اختیارات حاصل نہیں ہو جاتے۔

تاہم پی ٹی اے نے وضاحت کی کہ وہ موجودہ قوانین کے تحت شکایات کے ازالے، غیر قانونی مواد کے جائزے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر کارروائی کا عمل جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں بچوں کی ذہنی صحت، سائبر بلینگ اور نا مناسب مواد سے حفاظت کے لیے سوشل میڈیا پر عمر کی حدود متعین کرنے کے حوالے سے بحث شدت اختیار کر چکی ہے۔

پاکستان میں بھی بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے عدالتوں میں درخواستیں دائر کی جاتی رہی ہیں، لیکن ملک میں پرائیویسی اور ڈیٹا پروٹیکشن کا مخصوص قانون نہ ہونے کے باعث ریگولیٹری اداروں کو کارروائی میں قانونی دشواریوں کا سامنا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

TECHNOLOGY

پاس ورڈ کو خیرباد کہیں اور پاس کیز اپنائیں، اب یہ کیا معاملہ ہے؟

برطانیہ کے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ جہاں ممکن ہو

Read More

ایلون مسک کی ‘اسپیس ایکس’ کا پاکستانی نژاد انٹرپرینیور کی کمپنی سے 60 ارب ڈالر کا معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمپیوٹر کوڈ لکھنے والی کمپنی ”کرسر“ نے ایک بڑی پیش رفت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.