واٹس ایپ میں چینلز کو چیٹس ٹیب میں منتقل کرنے کے لیے 3 نئے ڈیزائنز کی آزمائش

واٹس ایپ نے چینلز کو اپ ڈیٹس ٹیب سے نکال کر چیٹس کے مرکزی حصے میں منتقل کرنے کے لیے 3 مختلف ڈیزائنز کی آزمائش شروع کردی، نئی تبدیلی سے مستقبل میں رابطوں کے لیے الگ ٹیب متعارف کرانے کی راہ بھی ہموار ہوسکتی ہے۔

دی نیوز کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے زیرِ تیاری ہے، تاہم ابھی بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔ واٹس ایپ چینلز کو چیٹ لسٹ میں دکھانے کے طریقوں پر تجربات کررہا ہے، جس کے بعد کسی ایک ڈیزائن کو حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔

پہلے ڈیزائن میں چینلز کو گفتگو کے ساتھ مرکزی چیٹ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ صارفین چیٹ لسٹ کے اوپر موجود چینلز کی فہرست کے ذریعے انہیں الگ کرسکیں گے، جبکہ تمام پیغامات والے ان باکس میں بھی چینلز دکھائی دیں گے۔

دوسرے ڈیزائن میں چینلز مرکزی ان باکس سے باہر رہیں گے اور صرف اسی وقت دکھائی دیں گے جب صارف چینلز کی فہرست منتخب کرے گا۔

تیسرے ڈیزائن میں مرکزی چیٹ لسٹ کے اندر چینلز کے لیے الگ فولڈر بنایا جائے گا، جہاں صارف اپنے موجودہ چینلز تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ نئے چینلز بھی تلاش کرسکیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ اسٹیٹس اور چینلز کو اپ ڈیٹس ٹیب میں رکھتا ہے، تاہم کمپنی پہلے ہی بعض صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو چیٹس ٹیب کے اوپری حصے میں منتقل کرنے کا عمل شروع کرچکی ہے۔

اسٹیٹس کی منتقلی کے بعد اپ ڈیٹس ٹیب میں چینلز ہی بنیادی سہولت رہ جائیں گے۔ چینلز کو چیٹس میں منتقل کرنے سے واٹس ایپ اس ٹیب کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرسکے گا۔

ممکنہ نئی ترتیب میں رابطوں کے لیے الگ ٹیب بھی شامل کیا جاسکتا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے آن لائن رابطوں اور ان کی سالگرہ سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

واٹس ایپ نے ابھی تک ان 3 میں سے کسی بھی ڈیزائن کو عوامی ورژن میں شامل کرنے کی تصدیق نہیں کی۔ مختلف صارفین کے لیے الگ الگ ٹیبز کی آزمائش سے کمپنی کو منتخب ڈیزائن کے بارے میں صارفین کی رائے حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چینلز کو تمام پیغامات والے ان باکس سے الگ رکھنے سے چیٹ لسٹ زیادہ صاف ستھری ہوگی، جبکہ انہیں چیٹس ٹیب میں منتقل کرنے سے چینلز زیادہ نمایاں ہوجائیں گے۔ الگ فولڈر کا ڈیزائن بھی واٹس ایپ کے موجودہ انٹرفیس میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز جدید جنگ کا نیا محاذ بن گئے

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے جدید جنگی حکمت عملی میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے

Read More

اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی 4 بڑی وجوہات

اسمارٹ فون کی بیٹری کا جلد ختم ہونا صارفین کے لیے ایک عام مگر سنگین

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.