قطر کے وزیراعظم نے نیتن یاہو کو ‘جنگی مجرم’ قرار دے دیا، ایران جنگ ختم کرنے کے لیے تین تجاویز

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں غزہ میں جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

برطانوی صحافی پیرس مورگن نے ایک انٹرویو میں ان سے سیدھا سوال کیا کہ کیا وہ نیتن یاہو کو جنگی مجرم سمجھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ ”بالکل، غزہ میں جو کچھ کیا گیا وہ جنگی جرائم ہیں، اور جو بھی اس کا ذمہ دار ہے وہ جنگی مجرم ہے۔“

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سات اکتوبر کے حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سات اکتوبر ایک قتلِ عام تھا اور جس نے بھی یہ کیا اسے جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

قطری وزیراعظم نے امریکی یونیورسٹیوں کو فنڈز دینے کے اسرائیلی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نیتن یاہو پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے بتایا کہ قطر کی امداد امریکی حکومت کی درخواست پر اور امریکا، اسرائیل اور اقوامِ متحدہ کی مکمل نگرانی کے تحت فراہم کی جاتی تھی۔

ان کے مطابق تین کروڑ ڈالر ماہانہ کی رقم میں سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا ایندھن اسرائیل سے خریدا جاتا تھا تاکہ غزہ کے بجلی گھر چل سکیں، جبکہ باقی رقم غریب خاندانوں اور سول ملازمین کو دی جاتی تھی جس کی منظوری اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسیاں دیتی تھیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ سات اکتوبر کے فوراً بعد حماس نے عارضی جنگ بندی کے بدلے تمام عام شہریوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اسرائیل نے اسے رد کر دیا تھا۔

ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے بتایا کہ فوجی کارروائی سے محض کچھ منٹ پہلے وائٹ ہاؤس سے آنے والی ایک کال کے ذریعے انہیں جگا کر آگاہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ہمارا بنیادی دفاعی اور معاشی شراکت دار ہے، تاہم ایران ہمارا ہمسایہ ہے اور رہے گا۔

انہوں نے کشیدگی ختم کرنے کے لیے تین بنیادی نکات تجویز کیے، جن میں ایران کے جوہری معاملے کا پرامن حل، آبنائے ہرمز کی بحالی، اور خلیجی ممالک و ایران کے درمیان نئے سیکیورٹی معاہدے شامل ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بند کمرے کی سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنے کی کوششیں بارآور ثابت ہوں گی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

کراچی: 30 کروڑ کے سونے اور ہیروں کی ہالی ووڈ اسٹائل چوری کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پرنس جیولرز میں 30 کروڑ روپے مالیت کے سونے

Read More

TECHNOLOGY

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے دھوم مچا دی

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی

Read More

ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.