کراچی میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سمیت دیگر خدمات کے لیے ایک ہی چھت تلے مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی میں شہریوں کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ، اسلحہ لائسنس اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے ایک ہی چھت تلے سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے ملک کا سب سے بڑا عوامی سہولت مرکز قائم کیا جائے گا، جس کا ماسٹر پلان 10 روز میں تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کو کراچی میں وزارت داخلہ کے دفتر کے دورے کے دوران سہولت مرکز کے قیام کا اعلان کیا۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مرکز میں وزارت کے ماتحت تمام محکموں اور اداروں کے کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں شہری پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، اسلحہ لائسنس، مختلف عدم اعتراض سرٹیفکیٹس اور دیگر خدمات حاصل کرسکیں گے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سہولت مرکز کا ماسٹر پلان تمام ضروری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے اور 10 روز کے اندر پیش کیا جائے۔ انہوں نے حکام کو مرکز کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ نے کراچی بندرگاہ کا بھی دورہ کیا، جہاں اسلام آباد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے لیے 17 سال بعد 21 نئی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے چین سے آنے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ نئی ریسکیو گاڑیاں 5 روز میں کراچی سے اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے لیے نئی گاڑیوں کی آمد خوش آئند ہے۔ ان کے مطابق 2009 کے بعد اسلام آباد ریسکیو سروس میں گاڑیوں کا یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔

وزیر داخلہ نے نئی گاڑیوں کی فراہمی تیز کرنے پر چین کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق جدید ریسکیو گاڑیاں اسلام آباد کے 6 اسٹیشنز پر 24 گھنٹے دستیاب رہیں گی اور یہ 256 فٹ تک بلندی پر امدادی کارروائیاں کرسکیں گی۔

اعلامیے کے مطابق نئی گاڑیوں میں 4 ایریل فائر ٹرک، 6 فائر ٹاورز اور 5 فائر ٹینڈرز شامل ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے

Read More

گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.