کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے

  •  بھارتی کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر نیٹ فلکس پر اپنے مقبول شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے نئے سیزن کے ساتھ واپسی کررہے ہیں۔

شو کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اپنی فلم ’درشیم: دی کنکلوژن‘ کی کاسٹ کے ساتھ شریک ہوں گے۔

سیزن 5 کی پہلی قسط 26 ستمبر کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی، جبکہ نئی اقساط ہر ہفتے کو پیش کی جائیں گی، شو تقریباً چھ ماہ کے وقفے کے بعد واپس آرہا ہے اور اس بار بھی کپل شرما کے ساتھ سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، ارچنا پورن سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو موجود ہوں گے۔

افتتاحی قسط میں اجے دیوگن کے ساتھ شریا سرن، ایشیتا دتا، مرنال جادھو، جے دیپ اہلاوت اور ہدایت کار ابھیشیک پاٹھک بھی شرکت کریں گے، فنکار اپنی آنے والی تھرلر فلم پر گفتگو کے ساتھ کپل اور ان کی کامیڈی ٹیم کے ساتھ مختلف دلچسپ سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر، بجٹ پر تحفظات اور مہنگائی بدستور سب سے بڑا مسئلہ قرار

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر ہوا ہے، تاہم کاروباری طبقے کے بجٹ پر تحفظات اور

Read More

TECHNOLOGY

اینٹی بائیوٹکس کو طاقت دینے والا نیا فارمولا دریافت

دنیا بھر میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم روز بروز زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور

Read More

پاکستان کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟

اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ’اسکائی 47 قراقرم ون‘ کا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.