مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی

  • مری میں لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب سکول کے بچوں کو لے جانے والی وین بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری، جس کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی قریبی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار بچوں کو بحفاظت باہر نکالا اور زخمی بچوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تمام زخمی بچوں کو مزید طبی امداد کیلئے سول ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا، جبکہ جائے وقوعہ پر کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

گُل پلازا میں آتشزدگی کے بعد ملحقہ رمپا پلازا غیر محفوظ قرار

کراچی کے گل پلازا میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد اس

Read More

TECHNOLOGY

دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان

دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کے کمپیوٹر براؤزر (جیسے Chrome، Edge وغیرہ) سے

Read More

دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً 40 فیصد

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.