مودی سرکار کی 600 سال قدیم مسجد ڈھانے کی کوشش: بھارت کے مسلمان ڈھال بن گئے

بھارت کے شہر اُجین میں سڑک کشادگی کے منصوبے کے تحت تاریخی شاہی مسجد کے ایک حصے کو مسمار کرنے کا عمل مقامی مسلمانوں کے رات بھر احتجاج کے بعد عارضی طور پر روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اُجین میونسپل کارپوریشن 2028 میں ہونے والے سنگھستھ میلے سے قبل سڑک کو 15 میٹر تک چوڑا کرنا چاہتی ہے، جس کی زد میں شاہی مسجد کے کچھ حصے بھی آ رہے ہیں۔

مجوزہ کارروائی کے تحت مسجد کے نماز ہال کا ایک حصہ، 120 فٹ بلند مینار اور مظہر چوک شاہی کا کچھ حصہ ہٹایا جانا ہے۔ مسجد کے امام محمد ابراہیم کے مطابق شاہی مسجد وقف کی جائیداد ہے اور یہ تقریباً 636 سال پرانی ہے، جس کی تعمیر 1390 میں ہوئی تھی۔

مسجد کے باہر مقامی مسلم کمیونٹی کے افراد رات بھر موجود رہے اور مجوزہ مسماری کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے مسجد کے بجائے سڑک کے دوسری جانب موجود عمارت کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

امام محمد ابراہیم اور مسلم ریپریزنٹیٹو کمیٹی کے محمد ذاکر نے کہا کہ سڑک کشادگی کے منصوبے سے مذہبی مقامات کو خارج کیا جانا چاہیے۔ امام محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ کمیونٹی نے ترقیاتی کاموں کے لیے شریعت کے مطابق اپنی تجارتی دکانیں پہلے بھی حوالے کی ہیں، تاہم مسجد کو چھوڑنا ممکن نہیں۔

صورتِ حال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی کئی کمپنیاں مسجد کے قریب تعینات کی گئیں۔ پولیس نے مسجد کمیٹی کے ارکان سے تعاون کرنے اور معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی۔

اُجین کے سپرنٹنڈنٹ پولیس پردیپ شرما نے بتایا کہ انتظامیہ نے فی الحال مسجد کے حصوں کو مسمار کرنے کا عمل روک دیا ہے۔ ان کے مطابق پولیس مسجد کمیٹی کو قانونی صورتِ حال سے آگاہ کر رہی ہے اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس میں کمیٹی کو اپنی رضامندی سے متاثرہ حصے ہٹانے پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی شامل ہے۔

عدالتی معاملے کی بات کی جائے تو 9 ستمبر کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس سندیپ این بھٹ نے اُجین میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری مسماری کے نوٹس کے خلاف دائر دو درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

Share On Social Media

KARACHI

شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق

شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ بلوچستان کے ساحلی علاقے

Read More

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.