جماعت اسلامی کی امیر حافظ نعیم الرحمان سے منسوب خبروں کی تردید

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ پر چلنے والی ان رپورٹس کو مکمل طور پر غلط اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی میں صرف 35 سے 40 روپے کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ ایک خصوصی بیان میں لیاقت بلوچ نے وضاحت کی کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت امیر جماعت اسلامی سے منسوب لغو اور گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے عوام پر لیوی اور مختلف ٹیکسز کے نام پر مسلط کردہ ‘بھتہ خوری’ کے خلاف احتجاجی دھرنے اور مارچ کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی کی اولین ترجیح پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں وصول کیے جانے والے 130 روپے سے زائد کے اضافی بوجھ کا مکمل خاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے رابطہ کرنے پر بھی حافظ نعیم الرحمان نے اس بھتہ خوری کے مکمل خاتمے کا ہی مطالبات پیش کیا تھا۔ وزیراعظم نے بیرون ملک دورے سے واپسی پر قوم کو بڑے ریلیف پیکج دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، اور جماعت اسلامی کو امید ہے کہ وزیراعظم اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق عوام کو ریلیف نہ دیا اور مطالبات تسلیم نہ کیے تو جماعت اسلامی ملتان سے اسلام آباد کی جانب ‘سپر مارچ’ کا آغاز کرے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

گرمی سے نجات، بجلی کا خرچ بھی کم! گھر ٹھنڈا رکھنے کے آسان طریقے

شدید گرمی اور بڑھتے ہوئے بجلی کے بل آج ہر گھر کی بڑی پریشانی بن

Read More

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

 ماہرین آثارِ قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے ماہرین نے موئن جو دڑو میں نئی آثارِ

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.