ایران پر پابندیوں میں نرمی اور فنڈز کی بحالی کی خبریں افواہ ہیں، ایگزیوس اپنی خبر ہٹائے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واشنگٹن نے تہران کو منجمد اثاثوں کی بحالی اور اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی مشروط پیشکش کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے نیوز ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ کی رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کو اس خبر کو فوری طور پر اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دینا چاہیے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ایران کو کچھ بھی پیشکش نہیں کی ہے، ایگزیوس کی اسٹوری محض ایک افواہ ہے اور یہ ٹرمپ سے متعلق دیوانگی سے زیادہ کچھ نہیں ہے، انہیں یہ جھوٹی خبر فوری طور پر ہٹانی چاہیے۔

ایگزیوس نے اپنیا رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی محاذ پر پیش رفت ہو رہی ہے اور صدر ٹرمپ نے جوہری پروگرام پر پیش رفت کے بدلے فنڈز کی بحالی کی پیشکش کی ہے۔

دوسری طرف سی این این نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا تھا کہ واشنگٹن ثالثوں کے ذریعے مثبت اور تعمیری مذاکرات کر رہا ہے، تاہم مذاکرات کار اس وقت تک کسی بھی حتمی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جب تک جوہری امور سے متعلق امریکی خدشات کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ امریکی حکام نے ایرانی ثالثوں سے بات چیت کی ہے۔

صدر ٹرمپ اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد جیت لے گا، تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی، ایران کے پاس کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہوں گے اور یہ جنگ بہت جلد اپنے اختتام کو پہنچے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

28ویں آئینی ترمیم ایم کیو ایم پاکستان کے لیے سیاسی بقا کا معاملہ کیوں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کی جانب سے کی گئی حالیہ

Read More

کراچ، شہر بھر میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو

Read More

TECHNOLOGY

میٹا نے اپنے انجنیئرز نئی اے آئی ٹیم میں منتقل کردیے، ملازمین کی برطرفی کا امکان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم

Read More

اے آئی ماڈلز کا حیران کن رویہ، ایک دوسرے کو بند ہونے سے بچانے لگے

امریکی جامعات کے محققین نے مصنوعی ذہانت کے جدید نظاموں میں ایک غیر متوقع اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.