ایپل کو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا، پیٹنٹ چوری کے کیس میں 5.7 بلین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ

امریکی جیوری نے آئی فون اور ایپل واچ کی ہیپٹک ٹیکنالوجی میں پیٹنٹ حقوق کی خلاف ورزی پر ایپل کو سان ڈیاگو کی کمپنی ’ٹیکشن‘ کو ریکارڈ 5.7 بلین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جمعہ کے روز امریکی جیوری نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ایپل کا ’ٹیپٹک انجن‘، جو آئی فونز اور ایپل واچز میں وائبریشن اور ٹچ فیڈ بیک پیدا کرتا ہے، ٹیکشن کمپنی کے 2 پیٹنٹ شدہ حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

یہ امریکا کی تاریخ میں پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیکشن کے وکیل لینس یانگ نے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیوری کے اس فیصلے پر انتہائی خوش ہیں، جس نے ٹیکشن کے حق میں فیصلہ دے کر اس کے قانونی پیٹنٹ حقوق کی مکمل توثیق کی ہے۔

ایپل کا مؤقف اور اعلیٰ عدالت میں اپیل کا اعلان

دوسری جانب ٹیک ٹائیکون ایپل نے اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایپل کے ترجمان نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا کہ کمپنی کا ’ٹیپٹک انجن‘ ٹیکشن کی ٹیکنالوجی سے بنیادی طور پر بالکل مختلف ہے۔

ایپل کا مزید کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران خود ٹیکشن کی جانب سے ایپل کی پروڈکٹس کے کیے گئے ٹیسٹوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی۔

کمپنی نے واضح کیا کہ ’ایپل ٹیکشن کی ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرتا اور ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔‘

قانونی جنگ کے مراحل

ٹیکشن کمپنی، جو بنیادی طور پر ہیڈ فونز اور گیمنگ ہیڈ سیٹس میں اپنی ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے، نے 2021 میں ایپل کے خلاف یہ قانونی چارہ جوئی شروع کی تھی۔

اس وقت ایپل نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ٹیکشن کے پیٹنٹس کو ہی غیر معتبر قرار دینے کا مؤقف اپنایا تھا۔

اس کیس کی قانونی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو 2023 میں سان ڈیاگو کے ایک وفاقی جج نے ایپل کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی نے پیٹنٹ کی خلاف ورزی نہیں کی۔

تاہم گزشتہ سال ’یو ایس کورٹ آف اپیلز فار دی فیڈرل سرکٹ‘ نے اس کیس کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے سماعت کی منظوری دی، جس کے نتیجے میں امریکی جیوری کا یہ ریکارڈ ساز فیصلہ سامنے آیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کر

Read More

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

TECHNOLOGY

پاس ورڈ کو خیرباد کہیں اور پاس کیز اپنائیں، اب یہ کیا معاملہ ہے؟

برطانیہ کے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ جہاں ممکن ہو

Read More

ایلون مسک کی ‘اسپیس ایکس’ کا پاکستانی نژاد انٹرپرینیور کی کمپنی سے 60 ارب ڈالر کا معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمپیوٹر کوڈ لکھنے والی کمپنی ”کرسر“ نے ایک بڑی پیش رفت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.