امریکا اور ایران اسلام آباد ایم او یو کی طرف واپس آئیں: چینی صدر کا ٹرمپ سے مطالبہ

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ امریکا اور ایران اختلافات کے حل کے لیے اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں اور مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کریں۔

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک جلد مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے اور جوہری مسئلے سمیت دیگر معاملات پر ایک جامع معاہدے تک پہنچیں گے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ چین ہمیشہ تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام کا حامی رہا ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات حل کریں اور خطے میں جلد امن قائم ہو۔

چینی صدر نے امریکا اور چین کے تعلقات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ضروری ہے، اختلافات کو مناسب انداز میں حل کیا جانا چاہیے اور دونوں ملکوں کے درمیان مسابقت صحت مندانہ اور حدود کے اندر ہونی چاہیے۔ شی جن پنگ کے مطابق تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، جبکہ باہمی اعتماد کے ذریعے اختلافات کو بہتر طور پر سنبھالا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کو ’زبردست ملاقات‘ قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس کے لان میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کو گرینائٹ میں ’بہت دلچسپی‘ ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ شی جن پنگ پتھر کے ماہر ہیں اور انہیں اچھا گرینائٹ پسند ہے۔

ملاقات کے بعد چینی صدر وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے، تاہم انہیں اپنی اہلیہ پینگ لی یوان کے ہمراہ بعد میں دوبارہ وائٹ ہاؤس آنا تھا جہاں ان کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ رکھا گیا تھا۔

اس دوران امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے پینگ لی یوان کو نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ کا دورہ بھی کرایا، جبکہ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔

شی جن پنگ بدھ کو تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچے تھے۔ یہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد ان کا امریکا کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ 1979 میں امریکا اور چین کے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد شی جن پنگ پہلے چینی رہنما ہیں جو امریکا کا دو مرتبہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

شی جن پنگ نے اس سے قبل 2015 میں امریکی صدر براک اوباما کی دعوت پر امریکا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ موجودہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب اس سے قبل مئی میں شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین میں میزبانی کی تھی۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے ’تعمیری اور اسٹریٹجک استحکام پر مبنی امریکا چین تعلقات کی نئی سوچ‘ تشکیل دینے پر اتفاق کیا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر، بجٹ پر تحفظات اور مہنگائی بدستور سب سے بڑا مسئلہ قرار

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر ہوا ہے، تاہم کاروباری طبقے کے بجٹ پر تحفظات اور

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟

اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ’اسکائی 47 قراقرم ون‘ کا

Read More

موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل کتنا بڑھ جاتا ہے؟

آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.