تاریخ میں پہلی بار کسی دوسرے سیارے سے ریڈیو سگنل موصول، مقناطیسی میدان کا راز کھل گیا

فلکیات کی دنیا میں ایک بڑی پیشرفت کے دوران سائنسدانوں نے پہلی بار نظام شمسی سے باہر موجود ایک سیارے سے پراسرار ریڈیو سگنل کیپچر کر لیا ہے۔

ہارورڈ اسمتھسونین سینٹر فار ایسٹرو فزکس کے محققین کے مطابق یہ سگنل زمین سے تقریباً 64 نوری سال دور واقع ایک ایکسوپلینٹ بیٹا پکٹورس بی سے آیا ہے اور یہ اس کے ارورا سے پیدا ہوا تھا۔

اس سگنل کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس سیارے کا مقناطیسی میدان زمین کے مقابلے میں ایک ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے۔

ارورا کے بارے میں بات کریں تو یہ زمین پر ایک عام مظہر ہے جو شمالی اور جنوبی روشنیوں کا سبب بنتا ہے۔ کسی دوسرے سیارے پر یہ اس وقت ہوتا ہے جب برقی چارج والے مالیکیول اس کے طاقتور مقناطیسی میدان سے ٹکرا کر تصادم کرتے ہیں۔ رابطے میں آتے ہی پرجوش مالیکیول روشنی خارج کرتے ہیں اور اپنی معمول کی حالت میں واپس آتے ہوئے چمکتے ہیں۔

ابھی تک پیئر ریویو نہ ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ارورا سے پیدا ہونے والے ریڈیو برسٹ نظام شمسی کے سیاروں اور کچھ الٹرا کول بونوں میں دیکھے گئے ہیں لیکن اس سے قبل کسی بھی ریڈیو سگنل کو واضح طور پر اس کے میزبان ستارے کے بجائے کسی دوسرے سیارے سے منسوب نہیں کیا گیا تھا۔

سائنسدانوں نے یہ تاریخی دریافت جنوبی افریقہ کی میرکیٹ اری کے ذریعے خلا کا جائزہ لیتے ہوئے کی۔ پوزیشنل ٹریکنگ نے تصدیق کی کہ سگنل اسی سیارے سے آ رہے تھے اور ان کا سرکلر پیٹرن ارورا سے پیدا ہونے والی ریڈیو لہروں سے مطابقت رکھتا تھا۔

سگنل کی طاقت سے پتہ چلتا ہے کہ اس سیارے کا مقناطیسی میدان ایک ہزار 250 گاؤس (ایک اعشاریہ 25 کے جی) سے زیادہ ہے جو زمین کے تقریباً صفر اعشاریہ 5 گاؤس کے مقناطیسی میدان کے مقابلے میں بے پناہ طاقت ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب سائنسدانوں نے کامیابی کے ساتھ کسی ایکسوپلینٹ سے ریڈیو سگنلز کو الگ کر کے اس کے مقناطیسی میدان کی طاقت کو براہ راست ناپا ہے۔

اس تحقیق میں شامل نہ ہونے والے یونیورسٹی آف ایمسٹرڈیم کے ماہر فلکیات جو کیلنگھم نے کہا کہ اگر یہ نتیجہ پیئر ریویو میں ثابت ہو جاتا ہے تو یہ ایک ناقابل یقین حد تک دلچسپ پیشرفت ہے جو یہ ایک شاندار نتیجہ ہو گا۔

Share On Social Media

KARACHI

درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے درآمد کیے گئے موبائل فونز کو

Read More

کراچی میں ڈارک ویب نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی 13 سالہ بچی بازیاب

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں بین

Read More

TECHNOLOGY

انسانی دماغ ایک سیکنڈ میں 15 بار حقیقت کے دو روپ کیسے دیکھتا ہے؟

انسانی دماغ ہمارے سامنے موجود چیزوں کو کیسے دیکھتا اور سمجھتا ہے؟ سائنس دان اس

Read More

پی ٹی اے نے بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کردیے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.