چینی صدر کی امریکا آمد: ٹینشن کے باوجود ٹرمپ کا خود پہنچ کر ریڈ کارپٹ پر استقبال

چینی صدر شی جن پنگ کے تین روزہ تاریخی دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز کے ایئرپورٹ پر خود پہنچ کر ان کا پرتپاک اور غیر معمولی استقبال کیا ہے۔

اس موقع پت ایئرپورٹ کے رن وے پر سو فٹ طویل سرخ قالین بچھایا گیا تھا، جبکہ امریکی فضائیہ کے بینڈ کی دھنوں اور دو روزنہ سپرسونک طیاروں کے فلیگ پاسٹ نے اس استقبالیہ تقریب کو مزید باوقار بنا دیا۔

سنہ 1962 میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے برطانوی وزیراعظم کے استقبال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی صدر نے خود ایئرپورٹ جا کر کسی غیر ملکی سربراہِ مملکت کا استقبال کیا ہو۔

فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ اور چینی صدر کی اہلیہ پینگ لی یوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

میلانیا ٹرمپ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر نے چینی صدر کا خود ایئرپورٹ جا کر استقبال کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ان دونوں کے درمیان انتہائی بہترین تعلقات ہیں۔

چینی صدر کے دورے کی ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی جنگ کا معاہدہ اب جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے، جس میں امریکا کی طرف سے درآمدی ڈیوٹی میں کمی اور چین کی طرف سے نایاب معدنیات کی فراہمی شامل ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے دورے کے موقع پر اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ چین اور امریکا دونوں عظیم قومیں ہیں اور ان کے عوام شاندار اور عظیم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا حریف بننے کے بجائے آپس میں شراکت دار بننا چاہیے، کیونکہ چینی قوم کی عظیم بحالی اور امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ایک ساتھ ممکن ہے جو پوری دنیا کے لیے بھی سود مند ثابت ہوگا۔

اس دورے میں دونوں رہنما مصنوعی ذہانت، ایران سے متعلق کشیدگی، تائیوان کے معاملات اور تجارتی تعلقات پر بند کمرہ ملاقاتوں اور سرکاری اعشائیے میں تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دیگر پروگراموں میں میلانیا ٹرمپ چینی صدر کی اہلیہ کو اِیژین آرٹ میوزیم کا دورہ کروائیں گی جبکہ نیشنل آرکائیوز میں دونوں ملکوں کی تاریخی دستاویزات کا مشاہدہ بھی کیا جائے گا۔

اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور تجارتی تنازعات طویل عرصے سے موجود ہیں، لیکن امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد چین کے ساتھ تعاون اور پرامن مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ اس سربراہی اجلاس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.