پاکستان کی معاشی بحالی، شہباز شریف نے آئی ایم ایف سربراہ کو کیا بتایا؟

نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر کرسٹالینا جارجیوا کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعمیری شراکت داری مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے کی مضبوط ملکیت رکھتی ہے اور اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تنازع اور بیرونی سطح پر مہنگائی کے دباؤ کے باوجود پاکستان معاشی استحکام سے معاشی بحالی کی جانب مسلسل بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق مالیاتی نظم و ضبط میں بہتری، بیرونی مالیاتی ذخائر میں مضبوطی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے سمیت معیشت میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

ملاقات میں پاکستان کے آئندہ آئی ایم ایف پروگرام جائزے اور معاشی لچک مضبوط بنانے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان مسلسل تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اصلاحات کی رفتار برقرار رکھنے اور معاشی بحالی کے عمل کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں پکڑے گئے افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں ہفتے کو رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے میں گرفتار ہونے والے افغان

Read More

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا اور بہتر میسج اینیمیشن فیچر

Read More

گیمرز کا انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے نئے ورژن GTA

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.