وزیراعظم کی واپسی تک جماعتِ اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر، ‘دھرنے جاری رہیں گے’

جماعت اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست اور عوام کو ریلیف کی یقین دہانی پر لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مؤخر کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات تک حکومت کو موقع دیا جائے گا، مناسب ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ ملتان سے دوبارہ شروع ہوگا۔

جماعت اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے پر اسلام آباد کی جانب جاری لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مؤخر کردیا ہے، تاہم مارچ کے شرکا ملتان میں قیام کریں گے اور وزیراعظم سے ملاقات تک جماعت کے کارکن متحرک رہیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے، اس لیے مشاورت سے اکتوبر کے پہلے ہفتے تک لانگ مارچ روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات تک حکومت کو موقع دیا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ جاری رہے گا اور جماعت اسلامی اپنی تحریک سے دستبردار نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق جماعت کا ایجنڈا عوامی ریلیف ہے، حکومت نے ریلیف دیا تو ٹھیک، ورنہ اکتوبر کا پہلا ہفتہ موجود ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین لانگ مارچ امیر جماعت اسلامی

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت سے مستقبل کی پیش گوئی ممکن بنانے کی کوششیں تیز

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے مستقبل کے ممکنہ واقعات کی پیش گوئی کرنے کا

Read More

اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے: انتھروپک کی وارننگ

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی اینتھروپک نے خبردار کیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.