احسن آباد واقعہ: جامعہ کراچی کا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بغیر سیمپل لینے سے انکار

کراچی کے علاقے احسن آباد واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد فارنزک سیمپل جمع کرانے کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ سیمپل جامعہ کراچی میں تاحال جمع نہیں ہوسکے۔

کراچی کے علاقے احسن آباد میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے میں فارنزک سیمپل جمع کرانے کے معاملے پر تفتیشی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمر، ان کی اہلیہ اور تین بیٹیوں کے فارنزک سیمپل تاحال جامعہ کراچی میں جمع نہیں ہوسکے، جس کے باعث ان کے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی تفتیش کرنے والی ٹیم سیمپل جمع کرانے کے لیے جامعہ کراچی اور سول اسپتال کے درمیان رابطے کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمر اور ان کے اہلخانہ کے سیمپل سول اسپتال لے جائے گئے تھے، جہاں سے انہیں جامعہ کراچی بھجوانے کے لیے کہا گیا۔

تاہم جامعہ کراچی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بغیر فارنزک سیمپل وصول کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکو لیگل ڈیپارٹمنٹ کا مؤقف ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرنے میں وقت درکار ہے، جس کے باعث سیمپل جمع کرانے کا عمل متاثر ہوا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر

Read More

کراچی، خستہ حال سڑک کی ویڈیو بناتے ہوئے معروف یوٹیوبر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

شہر قائد میں معروف یوٹیوبر محسن اور ان کے کیمرہ مین کو فائیو اسٹار چورنگی

Read More

TECHNOLOGY

گوگل نے ’کم قیمت‘ اے آئی پلس پلان عالمی سطح پر متعارف کرادیا

گوگل نے اپنی سب سے سستی مصنوعی ذہانت کی سبسکرپشن گوگل اے آئی پلس کو

Read More

قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال ممنوع قرار، مصری دارالافتا کا فتویٰ

مصری دارالافتا نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.