ممکنہ لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز نصب، ریڈ زون سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں، مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر 1200 کنٹینرز پہنچادیے گئے ہیں اور ریڈ زون کو چاروں طرف سے سیل کردیا گیا ہے جب کہ شہر کے تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ اور سیاسی جماعتوں کے دھرنے کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ دیگر صوبوں سے پولیس، ایف سی اور رینجرز کی نفری بھی اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد میں 22 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے، شہر کی سیکیورٹی کی نگرانی کے لیے 8 ڈی آئی جیز اور 10 ایس ایس پیز تعینات کیے گئے ہیں جب کہ 40 ایس پیز، 58 ڈی ایس پیز اور 246 انسپکٹرز مختلف سب سیکٹرز میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔

ممکنہ مارچ کو روکنے کے لیے اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر تقریباً 1200 کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، جنہیں احکامات ملنے پر راستے بند کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

کنٹیرز کے ذریعے ریڈ زون کو چاروں اطراف سے سیل کردیا گیا ہے اور بعض مقامات پر کنٹینرز کی دہری تہہ لگا دی گئی ہے جب کہ ریڈ زون کے 5 داخلی راستوں میں سے فی الحال 2 راستے بند ہیں۔

ترنول، سنگجانی، شاہراہ ایران، 26 نمبر چنگی اور سری نگر ہائی وے کے اطراف بھی کنٹینرز موجود ہیں جب کہ ٹی چوک روات، فیض آباد اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

موٹروے، ترنول اور سنگجانی سے ریڈ زون تک اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ بہارہ کہو کے مقام پر کنٹینرز لگا کر کشمیر سے آنے والے راستے بند کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے جب کہ ممکنہ صورت حال کے پیش نظر مارگلہ روڈ سے ریڈ زون کا راستہ بھی بند کیے جانے کا امکان ہے۔

امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے بھی 13 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی نفری طلب کی گئی ہے اور دیگر علاقوں سے ایف سی اور رینجرز اہلکار بھی اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے قیام کے لیے شہر کے تعلیمی اداروں کو استعمال کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں موجود 15 ہزار سے زائد کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی جب کہ ریستوران، سرائے اور ہوٹلوں کی بھی نگرانی جاری رہے گی۔ پولیس کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

شہر کے داخلی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے اور اہم گزرگاہوں پر اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ: موٹروے بند کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر موٹروے کو ہر قسم کی آمد و روفت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 23 ستمبر بدھ کی شام سے موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

اسی طرح موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ ترنول انٹرچینج ، سنگجانی انٹرچینج، براہمہ  باہتر انٹرچینج ، برہان انٹرچینج ، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی بھروٹھا نہر  انٹرچینج، چھچھ انٹرچینج بند رہیں گے۔

بدھ کی شام سے موٹروے M-14 ہکلہ تا کنڈل بھی دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی اور ہکلہ، فتح جنگ انٹرچینج، پنڈی گھیپ انٹرچینج، کھڑپہ انٹرچینج، تراپ انٹرچینج،  داؤد خیل انٹرچینج، کوٹ بیلیاں انٹرچینج، عیسی خیل انٹرچینج، کنڈل انٹرچینج بھی  بندرہیں گے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ کل شام سے جی ٹی روڈ N-5، اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

پشاور موٹر وے ایم ون کل سے تاحکم ثانی بند

ادھر پشاور موٹروے (M-1) کل 23 ستمبر 2026 رات 11 بجے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع سے پشاور موٹروے (M-1) پر سفر کرنے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر مؤخر کریں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس ایم 2( لاہور/اسلام آباد) موٹروے ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی، مسافر حضرات ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق اپنا سفر کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

پشاور میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی۔ ریلی جی ٹی روڈ سے صوبائی اسمبلی چوک تک نکالی گئی جس میں ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، جتنے مرضی کنٹینرز لگا لیے جائیں، وہ اسلام آباد پہنچیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.