موٹروے ایم ون، ایم 14 اور جی ٹی روڈ بند، مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے ایم ون، ہکلہ سے کنڈل تک ایم 14 اور اٹک خورد کے مقام پر جی ٹی روڈ این 5 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ، ترنول، سنگجانی، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے، غازی اور چھچھ انٹرچینج بھی بند رہیں گے۔

موٹروے ایم 14 بھی ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے بند کردی گئی ہے، جبکہ ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینج بھی بند ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ این 5 بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل ٹریفک کی صورت حال اور جاری ایڈوائزری کو مدنظر رکھیں اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

دوسری جانب موٹروے ایم 2 لاہور سے اسلام آباد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے، تاہم بڑی اور کارگو گاڑیوں کے اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں راستہ نہ دینے پر فیملی کے ساتھ سرعام بدسلوکی کے واقعے کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں بگڑے امیر زادے جوڑے کی جانب سے کار سوار

Read More

سعد ایدھی استنبول پہنچ گئے، اسرائیلی تشدد سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان نے انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی کی رہائی کی تصدیق کی ہے، جنہیں اسرائیل کی

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ترقی پر ماہرین نے دنیا کو خبردار کردیا

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے،

Read More

ملازمتوں میں سست روی کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت نہیں، نئی تحقیق نے دعوے چیلنج کر دیے

امریکا میں روزگار کے مواقع میں کمی اور ملازمتوں کی سست روی کے حوالے سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.