وزیراعظم شہباز شریف کا حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ، لانگ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک پہنچتے ہی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی سے عوامی مطالبات کے لیے جاری لانگ مارچ کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمان کو بتایا کہ حکومت نے عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے اور وطن واپس پہنچتے ہی ان سے ملاقات کرکے عوام کے لیے مزید بہتر ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ اعلان کیا گیا ریلیف پیکیج کسی صورت قابل قبول نہیں اور جماعت اسلامی اپنے مطالبات کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لیوی بھتے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے اور لیوی بھتے کے خاتمے تک احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمان کے مطابق انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ لانگ مارچ میں چند روز کا وقفہ دینے کی ان کی درخواست پر جماعت کی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ منگل کی صبح مشاورت کے بعد ملتان میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

لیوی بھتہ ختم کرنا حکومت کے پاس واحد راستہ ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے لیوی بھتہ ختم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، عوام مہنگائی اور معاشی مشکلات سے شدید متاثر ہیں اور ان کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے تاریخی استقبال پر اہلِ ملتان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹرین کو جان بوجھ کر 4 گھنٹے تاخیر کا شکار بنایا گیا، تاہم ایسی کوششیں کرنے والے دیکھ لیں کہ یہاں عوام کا سمندر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہمارا دل اور جان ہے اور ہماری تحریک کا حصہ بن چکا ہے، بلوچستان سے بھی قافلہ ملتان پہنچا جس کا تاریخی استقبال ہوا، جبکہ خیبر پختونخوا سے بھی قافلے نکل پڑے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب ملک بھر سے عوام نکل پڑے ہیں تو کنٹینرز منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔ حکومت کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ لیوی بھتہ ختم کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی معاشی دہشتگردی ہے، عوام کو ریلیف دیا جائے۔ ہم عوام کے مسائل کے لیے نکلے ہیں، عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور لوگ پریشانیوں کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے عوامی مسائل پر کوئی جماعت سیاست نہیں کرتی، سیاسی جماعتوں میں مافیاز موجود ہیں جو کارٹیلز کی شکل میں داخل ہو چکے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کے مطابق گندم کے ایک ایک من پر ہزاروں روپے ان کی من پسند کمپنیاں لیتی ہیں جبکہ مڈل مین مافیا نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ آٹا اور چینی مافیا بھی سیاسی جماعتوں میں گھسا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ادا نہیں کرتا، جبکہ کبھی چینی درآمد اور کبھی برآمد کرکے کمیشن بنایا جاتا ہے۔ چینی مافیا کو ٹیکسوں میں بھی چھوٹ مل جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی پی پیز کے خلاف جماعت اسلامی نے جدوجہد کی تو عوام کو ریلیف ملا۔ ان کے بقول تمام حکومتوں نے آئی پی پیز کے ساتھ ناجائز معاہدے کیے۔

Share On Social Media

KARACHI

پی ٹی آئی کا پٹرول قیمت، مہنگائی کیخلاف احتجاج،کئی کارکن گرفتار

پولیس کی شیلنگ، کارکنان کا پتھراؤ، پریس کلب جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر سیل پولیس

Read More

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے عوام دوست منڈی نادرن بائی پاس کا افتتاح کردیا

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے نادرن بائی پاس عوام دوست منڈی کا افتتاح

Read More

TECHNOLOGY

سمندر میں کیبل کی مرمت، کتنے دن انٹرنیٹ متاثر ہوگا؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس

Read More

’اے آئی سیکھو 2026‘ پروگرام کا آغاز، پاکستانی نوجوانوں کے لیے مفت مصنوعی ذہانت کی تربیت

گوگل فار ڈیویلپرز نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، ٹیلی نار اور انووِسٹا کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.