گوگل کا نیا دھماکا: لیپ ٹاپس کی نئی پریمیم کیٹیگری متعارف، قیمتوں کا بھی اعلان

گوگل نے لیپ ٹاپس کے شعبے میں بڑی تبدیلی لاتے ہوئے اپنی نئی پریمیم ڈیوائس کیٹیگری ’گوگل بک‘ متعارف کروانے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

کمپنی کے مطابق یہ تمام 5 ماڈلز 4 اکتوبر کو امریکی مارکیٹ میں برائے فروخت دستیاب ہوں گے جن میں ‘مٹیریل 3 ایکسپریسو’ انٹرفیس کے ساتھ جدید مصنوعی ذہانت ‘جیمینائی’ کو آپریٹنگ سسٹم کے بنیادی حصے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

گوگل بک کا ڈیسک ٹاپ ایکسپیرینس گوگل پکسل فون سے کافی مشابہت رکھتا ہے جہاں کوئیک سیٹنگز، وائی فائی اور پاس ورڈز اینڈرائیڈ فون کے ساتھ خودکار طور پر سنک ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں اینڈرائیڈ 17 کا ‘کنٹینیو آن‘ فیچر، جیمینائی کا ‘میجک پوائنٹر’ اور ڈویلپرز کے لیے جدید لینوکس انوائرنمنٹ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

گوگل نے معروف عالمی کمپنیوں کے تعاون سے 5 مختلف ماڈلز متعارف کروائے ہیں۔

ایسر گوگل بک 14

اس ماڈل کی ابتدائی قیمت 899 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ اس میں انٹل کور الٹرا 5 یا 7 (پینتھر لیک) پروسیسر شامل ہے جبکہ یہ 16 جی بی ریم اور 256 جی بی سے زائد اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔ ڈیوائس میں 14 انچ کا 2.8 کے او ایل ای ڈی ٹچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کے لیے فنگر پرنٹ سینسر اور ایلومینیم کی باڈی مہیا کی گئی ہے۔

ڈیل ایکس پی ایس گوگل بک

اس لیپ ٹاپ کی ابتدائی قیمت 1,199 امریکی ڈالر ہے اور اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن ایکس الٹرا پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں 16 سے 32 جی بی ریم اور 512 جی بی سے زائد اسٹوریج فراہم کی گئی ہے۔ یہ ڈیوائس 13.4 انچ کے 2.5 کے ٹچ ڈسپلے، انتہائی باریک باڈی (12.7 ملی میٹر) اور محض ایک کلوگرام وزن کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔

اسوس گوگل بک 14

اس ماڈل کی شروعاتی قیمت 1,299 امریکی ڈالر ہے جس میں انٹل کور الٹرا 5 یا 7 (پینتھر لیک) پروسیسر دیا گیا ہے۔ اس میں 16 سے 32 جی بی ریم اور 256 جی بی سے زائد اسٹوریج موجود ہے۔ یہ ڈیوائس 14 انچ کے 2.8 کے او ایل ای ڈی ٹچ اسکرین، ہیپٹک ٹچ پیڈ، فنگر پرنٹ سینسر اور ایلومینیم و میگنیشیم باڈی سے آراستہ ہے۔

ایچ پی گوگل بک 14

اس ماڈل کی قیمت بھی 1,299 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ یہ لیپ ٹاپ کوالکوم اسنیپ ڈریگن ایکس الٹرا پروسیسر، 16 سے 32 جی بی ریم اور 256 جی بی سے زائد اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں 14 انچ کا 2.8 کے او ایل ای ڈی ٹچ ڈسپلے موجود ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے فنگر پرنٹ کے ساتھ فیس انلاگ (فیس اتھنٹیکیشن) کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔

لینووو گوگل بک 15

اس کی ابتدائی قیمت 1,299 امریکی ڈالر ہے اور اس میں انٹل کور الٹرا 5 (پینتھر لیک) پروسیسر کے ساتھ 16 جی بی ریم اور 256 جی بی سے زائد اسٹوریج دی گئی ہے۔ یہ 15.3 انچ کے بڑے 2.8 کے او ایل ای ڈی ٹچ ڈسپلے اور ڈولبی ایٹموس ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ آتا ہے جبکہ اس کی باڈی میں کاربن فائبر کا استعمال کیا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق ان تمام ڈیوائسز کی سیکیورٹی کے لیے ‘لیول 5’ سیکیورٹی سرٹیفائیڈ ہائپر وائزر تکنیک استعمال کی گئی ہے تاکہ لینوکس انوائرنمنٹ کو مکمل محفوظ رکھا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کر دیا

Read More

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کر

Read More

TECHNOLOGY

ایلون مسک کی ‘اسپیس ایکس’ کا پاکستانی نژاد انٹرپرینیور کی کمپنی سے 60 ارب ڈالر کا معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمپیوٹر کوڈ لکھنے والی کمپنی ”کرسر“ نے ایک بڑی پیش رفت

Read More

ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.