پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو کسی احتجاج میں شرکت سے روک دیا

 پنجاب حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 14 ستمبر 2026 کو جاری کردہ حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے صوبے کے تمام انتظامی محکموں، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل و ضلعی پولیس افسران اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تفصیلی ہدایات جاری کردی ہیں۔ جن کے تحت اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی مارچ، جلوس یا ریلی میں براہِ راست یا بالواسطہ شرکت کے لیے پنجاب حکومت کے سرکاری وسائل، عوامی فنڈز، گاڑیوں، مشینری، آلات اور اہلکاروں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ کسی سرکاری ملازم کو ایسی سرگرمی میں شرکت پر مجبور کرنے، اکسانے یا کسی اور ذریعے سے شامل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

سرکاری مراسلے میں تمام محکموں کو اپنے ماتحت دفاتر، منسلک اداروں، خودمختار باڈیز، فیلڈ فارمیشنز اور انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں تک یہ احکامات فوری پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خلاف ورزی یا دباؤ کی اطلاع دینے کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب کے دفتر میں ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے، جہاں کسی سیاسی رہنما، عہدے دار یا دیگر شخص کی جانب سے سرکاری اہلکاروں کو مجبور یا ترغیب دینے کی شکایت درج کرائی جا سکے گی۔ احکامات کی خلاف ورزی میں ملوث کسی افسر یا اہلکار کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جبکہ تمام متعلقہ حکام کو عملدرآمد اور تعمیلی رپورٹس 23 ستمبر 2026 تک محکمہ عمل درآمد و رابطہ پنجاب کو جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کو انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.