انسٹاگرام صارفین جعلی کاپی رائٹ شکایات کے نئے فراڈ کا شکار

انسٹاگرام پر مواد تخلیق کرنے والے افراد ایک نئے فراڈ کا شکار ہورہے ہیں، جس میں جعل ساز صارفین کے کھاتوں کے خلاف جعلی کاپی رائٹ شکایات درج کرکے انہیں اکاؤنٹ معطل ہونے یا آمدن بند ہونے کا خوف دلاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جعل ساز انسٹاگرام کے خودکار نظام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بار بار جعلی کاپی رائٹ شکایات درج کرتے ہیں۔ متعدد شکایات کے نتیجے میں اکاؤنٹ معطل یا اس سے آمدن حاصل کرنے کی سہولت ختم ہونے کے خدشے کو استعمال کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

جعل ساز پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام سمیت مختلف ذرائع سے رابطہ کرکے جعلی شکایات واپس لینے کے بدلے 50 ڈالر سے لے کر سیکڑوں ڈالر تک کا مطالبہ کرتے ہیں، جبکہ بعض معاملات میں رقم برقی کرنسی یا آن لائن ادائیگی کے ذریعے طلب کی گئی۔

ایک متاثرہ صارف، جس کے انسٹاگرام پر 15 لاکھ سے زیادہ پیروکار ہیں، نے اپنا اکاؤنٹ بحال کرانے کے لیے 50 ڈالر ادا کیے۔

میٹا نے اس مسئلے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ مواد بحال کردیا گیا ہے اور مستقبل میں اس نوعیت کے فراڈ کی روک تھام کے لیے اکاؤنٹس کو مزید تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

میٹا کے ترجمان کے مطابق کمپنی سمجھتی ہے کہ اس طرح کا مسئلہ متاثرہ افراد کے لیے پریشان کن ہوسکتا ہے اور اس کے نظام صارفین کو ایسے واقعات سے بچانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ میٹا کے نظام میں موجود کمزوریوں کو بھی ظاہر کرتا ہے، جہاں کاپی رائٹ کی شکایات کو ابتدائی طور پر شکایت کنندہ کی شناخت یا دعوے کی مکمل تصدیق کے بغیر خودکار طریقے سے کارروائی کے لیے قبول کیا جاسکتا ہے۔

مواد تخلیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سرکاری شکایت اور اپیل کا عمل سست ہے، جبکہ بعض صارفین کے مطابق فوری معاونت تک رسائی کے لیے میٹا کی تصدیق شدہ رکنیت درکار ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال نے جعل سازوں کے لیے ایسے فراڈ کو بڑے پیمانے پر خودکار طریقے سے انجام دینا آسان بنا دیا ہے۔ اس نوعیت کے حربے اس سے قبل یوٹیوب سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی دیکھنے میں آچکے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں ڈارک ویب نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی 13 سالہ بچی بازیاب

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں بین

Read More

میر رضا کیس: وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس سے متعلق

Read More

TECHNOLOGY

ایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیا

ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے کی صورت میں خلیج میں

Read More

ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل

چین کی مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں ڈیپ سیک اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.